لاہور(پاک ترک نیوز )شادباغ اور نوانکوٹ میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،پولیس نےدہشت گرد طارق کو حراست میں لےلیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق طارق کو سی سی ڈی نے حراست میں لیا ۔دہشت گرد طارق تین پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے بعد مفرور تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گرد طارق نے خود گرفتاری دی ہے۔











