ہفتہ , 10 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش

2 مہینے پہلے
A A
جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش
Share on Facebookwhatsapp

سیئول (پاک ترک نیوز )جزیرہ نما کوریا میں دہائیوں سے جاری کشیدگی ختم کرنے کی نئی کوشش۔ جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے شمالی کوریا کو جنگ کے باضابطہ خاتمے کے لیے مذاکرات کی پیشکش کردی۔

صدر لی نے شمالی کوریا کے ساتھ پرامن بقائے باہمی اور جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے کثیر سطحی سیکیورٹی نظام تشکیل دینے کی تجویز بھی دی ہے۔

جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان جنگ 1953 میں جنگ بندی معاہدے کے بعد عملی طور پر منجمد ہوگئی تھی، تاہم دونوں ممالک نے کبھی باضابطہ امن معاہدہ نہیں کیا۔اسی وجہ سے دونوں ممالک تکنیکی طور پر آج بھی حالتِ جنگ میں ہیں۔

جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کو دھمکیاں دینے کے بجائے طویل عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات شروع کریں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی اور شمالی کوریا کو پرامن بقائے باہمی اور باہمی ترقی کے لیے آمنے سامنے بیٹھنا چاہیے۔

صدر لی نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو بھی مذاکرات کا حصہ بنانے کی پیشکش کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کے ذریعے شمالی کوریا کی جوہری صلاحیت میں اضافے کو روکنے کے مؤثر طریقوں پر غور کیا جاسکتا ہے۔

جنوبی کوریا اور جاپان شمالی کوریا کے مسلسل بیلسٹک میزائل تجربات کو طاقت کے اظہار اور دباؤ بڑھانے کی کوشش قرار دیتے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی ایک بڑی علامت ڈی ملٹرائزڈ زون یعنی ڈی ایم زیڈ بھی ہے، جہاں ماضی میں فریقین کے درمیان جھڑپیں اور کشیدگی کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

حالیہ برسوں میں دونوں جانب سے ایک دوسرے پر اشتعال انگیزی کے الزامات بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں، جن میں کچرے اور پروپیگنڈا مواد سے بھرے غبارے بھی شامل ہیں۔

تاہم شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا کی تازہ پیشکش پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

پیانگ یانگ ماضی میں جنوبی کوریا کی مذاکرات اور رابطوں کی پیشکش مسترد کرتا رہا ہے، جبکہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے 2024 میں جنوبی کوریا کے ساتھ اتحاد کو ناممکن قرار دیتے ہوئے اسے اپنا ’’بنیادی دشمن‘‘ قرار دیا تھا۔

شمالی کوریا نے 2022 میں خود کو جوہری طاقت قرار دیا تھا اور اپنے جوہری ہتھیاروں سے دستبردار نہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ماضی میں کم جونگ اُن سے ملاقات کرچکے ہیں اور دوبارہ ملاقات کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

لیکن کشیدگی میں کمی کے بجائے شمالی کوریا نے حال ہی میں ایک اور بیلسٹک میزائل سمندر میں فائر کیا، جو رواں سال اس نوعیت کا 11واں مشتبہ تجربہ قرار دیا جارہا ہے۔

موضوعات : North KoreaSouth Korea
ShareSend

متعلقہ خبریں

روس کو شمالی کوریا کی بیلسٹک میزائل فراہمی دوبارہ شروع
تازہ ترین

روس کو شمالی کوریا کی بیلسٹک میزائل فراہمی دوبارہ شروع

26 جولائی , 2026
اگلی خبر
کوئٹہ سے پشاور کے لیے ٹرین سروس 2 روز بعد بحال

کوئٹہ سے پشاور کے لیے ٹرین سروس 2 روز بعد بحال

یہ بھی پڑھیں

Don't tell Abu, he will die, Laiba's last message

ابو کو مت بتانا مر جائیں گے ،لائبہ کا آخری میسج

10 اکتوبر , 2026
وزیراعظم کا طالبہ لائبہ کی خودکشی کے واقعے کا نوٹس

وزیراعظم کا طالبہ لائبہ کی خودکشی کے واقعے کا نوٹس

10 اکتوبر , 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج ؟ ایوان صدر میں اہم اجلاس

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج ؟ ایوان صدر میں اہم اجلاس

10 اکتوبر , 2026
US military begins recruiting drone pilots

امریکی فوج میں ڈرون پائلٹوں کی بھرتی شروع

10 اکتوبر , 2026
اقوام متحدہ کا ایل نینو کا موسمیاتی اثر مزید شدت اختیار کرنے کا الرٹ

اقوام متحدہ کا ایل نینو کا موسمیاتی اثر مزید شدت اختیار کرنے کا الرٹ

10 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔