منگل , 4 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

غزہ امن مشن میں متعدد ممالک شمولیت پر آمادہ؛ امریکی وزیر خارجہ کا انکشاف

9 مہینے پہلے
A A
غزہ امن مشن میں متعدد ممالک شمولیت پر آمادہ؛ امریکی وزیر خارجہ کا انکشاف
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) غزہ کی صورتحال میں بہتری کےلیے عالمی سطح پر کوششیں تیز ہوگئیں۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا ہے کہ کئی ممالک غزہ کے لیے مجوزہ بین الاقوامی امن فورس میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کرچکے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس فورس کا مقصد جنگ زدہ علاقے میں امن و استحکام قائم کرنا اور انسانی امداد کی راہ ہموار کرنا ہے۔
روبیو نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے اُس متنازع اقدام پر بھی تشویش ظاہر کی جس میں مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق قانون سازی کی گئی ہے۔ ان کے مطابق یہ قدم غزہ امن معاہدے کےلیے ایک سنجیدہ خطرہ بن سکتا ہے اور خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
امریکی درخواست پر برطانوی فوج نے بھی امن منصوبے کی نگرانی میں کردار ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایک سینئر کمانڈر اور چند فوجیوں پر مشتمل ٹیم کو اسرائیل بھیج دیا گیا ہے، جو غزہ میں امن منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لے گی اور اس کی نگرانی کرے گی۔
امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے واضح کیا کہ غزہ امن مشن کےلیے روانہ ہونے والے 200 فوجیوں میں امریکی فوجی شامل نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس مشن میں براہِ راست مداخلت سے گریز کرے گا لیکن اتحادی ممالک کی مدد اور رابطے برقرار رکھے گا۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب غزہ میں جنگ بندی کے امکانات کم اور انسانی بحران بڑھتا جا رہا ہے۔ عالمی برادری اب ایک ایسے منصوبے کی تلاش میں ہے جو نہ صرف جنگ کو روکے بلکہ علاقے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے بنیاد بھی فراہم کرے۔

موضوعات : americacesefiremarkrobeo
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran is not holding any talks with the US, Esmail Baqai
اہم ترین

ایران کی امریکہ سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ،اسماعیل بقائی

3 اگست , 2026
Saudi Arabia's contacts with the US and Iran have saved the region from a major conflict.
تازہ ترین

سعودی عرب کےامریکہ اور ایران سے رابطے، خطے کو بڑے تصادم سے بچا لیا

3 اگست , 2026
US and Israel prepare plan to attack Iran's energy facilities.
تازہ ترین

امریکہ اور اسرائیل کا ایران کی توانائی کی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ تیار

1 اگست , 2026
Iranian Parliament Speaker claims victory in the war.
اہم ترین

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا جنگ میں فتح کا دعویٰ

1 اگست , 2026
With Allah's help, the aggressor will be punished today – Revolutionary Guards
تازہ ترین

اللہ کی مدد سے آج جارح کو سزا دی جائے گی‘ پاسداران انقلاب

30 جولائی , 2026
Strait of Hormuz will remain closed Revolutionary Guards
تازہ ترین

آبنائے ہرمز بند رہے گی،پاسداران انقلاب

30 جولائی , 2026
اگلی خبر
پاکستان کیلئے امریکہ سے جدید درمیانے فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل ایمرا کا حصول ممکن

پاکستان کیلئے امریکہ سے جدید درمیانے فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل ایمرا کا حصول ممکن

یہ بھی پڑھیں

Chehlum of the Grandson of the Prophet is being observed with reverence and respect across the country today; foolproof security arrangements are in place.

ملک بھر میں آج چہلم نواسہ رسول عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

4 اگست , 2026
No other route will be permitted in the Strait of Hormuz Iran

آبنائے ہرمز میں کسی دوسرے راستے کی اجازت نہیں دی جائے گی: ایران

4 اگست , 2026
Michael Smith appointed batting coach of the Pakistan men's team.

مائیکل سمتھ پاکستان مینز ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

4 اگست , 2026
The Meteorological Department forecasts partly cloudy skies and a likelihood of rain in most districts of Khyber Pakhtunkhwa.

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی آبرالود رہنے اور بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

4 اگست , 2026
The courage and sacrifices of police martyrs are a source of pride for the entire nation President.

شہدائے پولیس کی جرأت اور قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں،صدر مملکت

4 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔