ہفتہ , 24 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سعودی عرب نے حج2027کی تیاریاں کا آغاز کردیا

5 مہینے پہلے
A A
Saudi Arabia begins preparations for Hajj 2027
Share on Facebookwhatsapp

ریاض ( پاک ترک نیوز) سعودی وزارت حج و عمرہ نےابھی سے 2027 کے حج سیزن کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔اس ضمن میں متعدد اصلاحات کا اعلان کیا گیا ہے جن کا مقصد عازمین کی خدمات کو بہتر کرنا، رہائش کے معیار کو بڑھانا اور حج آپریشنز کی نگرانی کومستحکم بنانا ہے۔
ان منصوبوں کا اعلان وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے مکہ مکرمہ میں وزارت حج و عمرہ کی حج کی سالانہ اختتامی تقریب کے دوران کیا۔ جہاں حکام نے ابتدائی فریم ورک پیش کیا جو اگلے حج سے قبل دنیا بھر کے حج امور کے دفاتر کے ساتھ رابطہ کاری کی رہنمائی کرے گا۔
سب سے اہم تبدیلیوں میں سے ایک مربوط سروس ماڈل کا تعارف ہے جو مکہ اور مدینہ میں رہائش کو ایک متحد پیکج کے تحت ٹرانسپورٹیشن اور کیٹرنگ سروسز کے ساتھ جوڑتا ہے۔ سعودی حکام نے کہا ہےکہ یہ خدمات مملکت میں حجاج کے قیام کے دوران حج کے پروگراموں کے لازمی اجزاء بن جائیں گی۔


وزارت نے حج پیکجوں کی تنظیم نو کا بھی اعلان کیا ہے۔ موجودہ پیشکشوں کو تین زمروں میں کم کر کے حجاج کی ضروریات اور ترجیحات کو بہتر انداز میں باہم ملاتے ہوئے زیادہ لچک فراہم کرنا ہے۔ اس تبدیلی کے بعد موجودہ پیکیجزمیں سے ایک جسے پیکیج ڈی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ نئے نظام کے تحت بند کر دیا جائے گا۔
وزارت نے 1448 ہجری کے حج سیزن کی تیاریوں کے لیے ایک ٹائم ٹیبل کا خاکہ بھی پیش کیا ہے۔ 30 جون 2026 سے حج امور کے دفاتر اور بین الاقوامی حج سروس فراہم کرنے والے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش کے لیے ترجیحیحقوق حاصل کر سکیں گے۔
سعودی وزارت حج نے کہا ہےکہ مقدس مقامات کے اندر اپنے موجودہ مقامات کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنے والی تنظیموں کو نئے جامع سروس پیکج کے لیے معاہدہ کرتے وقت ترجیح دی جائے گی۔ جبکہ ریزرویشن کی مدت 13 اگست 2026 تک جاری رہے گی۔


یہ اقدامات حجاج کے تجربے کو بہتر بنانے، آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے اور سروس کے معیار کو مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں کیونکہ مملکت دنیا کے سب سے بڑے سالانہ مذہبی اجتماع کے انتظام کو جدید بنا رہی ہے۔

موضوعات : #hajjsaudairbaiaumrah
ShareSend

متعلقہ خبریں

ویکسین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیاں، عمرہ زائرین کی ویکسینیشن بند، کراچی ایئرپورٹ سے کاؤنٹر بھی ختم
پاکستان

ویکسین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیاں، عمرہ زائرین کی ویکسینیشن بند، کراچی ایئرپورٹ سے کاؤنٹر بھی ختم

24 اکتوبر , 2026
Prime Minister orders investigation into alleged irregularities in purchasing vaccines for Hajj and Umrah pilgrims
تازہ ترین

عازمین حج و عمرہ کے لیے ویکسین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیاں، وزیراعظم کا تحقیقات کا حکم

17 اکتوبر , 2026
Decision to establish an independent regulatory authority to handle Hajj and Umrah affairs
تازہ ترین

حج اور عمرہ کے امورکی انجام دہی کیلئے خودمختار ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام کا فیصلہ

10 اکتوبر , 2026
DG Hajj fails to appear despite being summoned for the third time; Senate committee furious.
تازہ ترین

ڈی جی حج تیسری بار بلانے پر بھی پیش نہ ہوئے، سینیٹ کمیٹی برہم

7 اکتوبر , 2026
Government Hajj Scheme Collection of second installment underway.
تازہ ترین

سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی جاری

6 اکتوبر , 2026
Booking for 11,600 private Hajj pilgrims completed via the Hajj portal.
تازہ ترین

حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 نجی عازمین کی بکنگ مکمل

16 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Federal budget likely to be presented on June 10 instead of June 5

وفاقی بجٹ 5کی بجائے 10جون کو پیش کیا جانے کا امکان

یہ بھی پڑھیں

یمن میں سعودی فورسز کے فضائی حملے،متعدد افراد جاں بحق و زخمی

یمن میں سعودی فورسز کے فضائی حملے،متعدد افراد جاں بحق و زخمی

24 اکتوبر , 2026
لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی پر مبینہ تشدد کا کیس، گرفتار ملزم کی ضمانت ہو گئی

لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی پر مبینہ تشدد کا کیس، گرفتار ملزم کی ضمانت ہو گئی

24 اکتوبر , 2026
ویکسین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیاں، عمرہ زائرین کی ویکسینیشن بند، کراچی ایئرپورٹ سے کاؤنٹر بھی ختم

ویکسین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیاں، عمرہ زائرین کی ویکسینیشن بند، کراچی ایئرپورٹ سے کاؤنٹر بھی ختم

24 اکتوبر , 2026
غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا کیس، ملزم احمد تنویر عدالت سے زیر حراست، ڈیانا نے بے گناہ قرار دیدیا

غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا کیس، ملزم احمد تنویر عدالت سے زیر حراست، ڈیانا نے بے گناہ قرار دیدیا

24 اکتوبر , 2026
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ،قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر، کئی بڑے کھلاڑی باہر

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ،قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر، کئی بڑے کھلاڑی باہر

24 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔