اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج پشاور جائیں گے۔ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد وزیراعظم کا خیبرپختونخوا کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت سینئر وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورت حال، ترقیاتی سرگرمیوں اور دیگر اہم معاملات پر بریفنگ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے معاملے پر روس اور چین نے خاطر خواہ مدد نہیں کی، ڈونلڈ ٹرمپ
اجلاس میں دہشت گردی سے متاثرہ خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و امان کے قیام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف سے قبائلی مشران اور عمائدین کی ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں امن و امان اور علاقے کے دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔












