ہالی ووڈ ( پاک ترک نیوز) ہالی ووڈ کے معروف اداکار رابرٹ پیٹنسن کو فلمی دنیا کے مشہور جاسوس جیمز بانڈ کے نئے کردار کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ اداکار نے اس پیشکش کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔جیمز بانڈ فرنچائز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری 25 سیکنڈ کی مختصر ویڈیو میں 40 سالہ رابرٹ پیٹنسن کو نئے جیمز بانڈ کے طور پر متعارف کرایا گیا، جبکہ ویڈیو میں واضح پیغام دیا گیا کہ ’’جیمز بانڈ واپس آ رہا ہے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کے بڑے بینکوں کی آن لائن سروسز متاثر، ہزاروں صارفین اکاؤنٹس تک رسائی سے محروم، ڈیجیٹل ادائیگیوں میں بھی تعطل
رابرٹ پیٹنسن اس سے قبل فلم ’ٹوائی لائٹ‘، ’دی بیٹ مین‘ اور ’دی اوڈیسی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ ان کا انتخاب روایتی جیمز بانڈ کاسٹنگ سے مختلف ہے، کیونکہ ماضی میں عموماً نسبتاً کم معروف اداکاروں کو اس کردار کے لیے منتخب کیا جاتا رہا ہے۔جیمز بانڈ کے کردار کے لیے ڈینیئل کریگ کی جگہ نئے اداکار کے انتخاب پر کئی برسوں سے قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ ڈینیئل کریگ نے 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کیسینو رائل‘ سے یہ کردار ادا کرنا شروع کیا تھا۔






