کابل ( پاک ترک نیوز ) افغانستان نے سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز کےلیے سکواڈ کا اعلان کر دیا ،،ٹی ٹوئنٹی کے کپتان راشد خان سے کپتانی کی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں،،راشد خان کی جگہ ابراہیم زدران کو نیا کپتان مقرر کیا گیا،۔۔فضل حق فاروقی، گلبدین نائب اور محمد اسحاق اسکواڈ سے ڈراپ کیے گئے۔۔ ون ڈے ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کریں گے۔ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز 13 سے 25 مارچ تک شیڈول ہے .. ٹی ٹوئنٹٰ میچز شارجہ اور ون ڈے سیریز کے میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ اے سی بی کا کہناہے سیریز کےہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہیں












