انقرہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا غیر ملکی دورہ مکمل،وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ سے وطن واپس روانہ ہو گئے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ کیا،وزیراعظم نے تینوں ممالک کی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں، دوطرفہ تعلقات، مشرق وسطیٰ تنازعے کے خاتمے پر بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم نے ترکیہ میں انطالیہ سفارتکاری فورم میں بھی شرکت کی،وزیراعظم نے انا طولیہ سفارتکاری فورم کی سائڈلائینز پر مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتیں کیں،وزیراعظم شہبازشریف اور امریکی صدر ٹرمپ کے سینئر مشیر مسعد بولس کی ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا، وزیراعظم شہبازشریف سے ترک صدر رجب طیب اردوان، امیرقطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی غیررسمی ملاقاتیں ہوئیں ، قازقستان، آذربائیجان اور شام کے صدور بھی ملے ، ترکیہ سے پہلے وزیراعظم نے سعودی عرب اور قطر کا دورہ بھی کیا۔












