لاہور( پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا کی ٹی ٹوئنٹی کپتانی کا دور ختم ہوگیا ہے اور انہیں آئندہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے بھی باہر کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے بھی آؤٹ ہوجائیں گے، جبکہ وہ صرف ایک روزہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی نئی قیادت کے لیے شاداب خان اور صاحبزادہ فرحان کے نام زیرِ غور ہیں اور دونوں کے درمیان مقابلہ ہے۔ذرائع کے مطابق حارث رؤف کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم شاہین شاہ آفریدی ایک روزہ ٹیم کی قیادت بدستور کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ایس سی او قومی رابطہ کاروں کا اجلاس، اسحاق ڈار کا مشترکہ تعاون پر زور
شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے 136 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں، جبکہ حارث رؤف نے 133 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ایجبسٹن ٹیسٹ کے ہیرو رضا اللہ ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ اسکواڈ میں شمولیت کے مضبوط امیدوار ہیں، جبکہ ٹیسٹ کپتان بابر اعظم بھی ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔اس کے بعد 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں تین ملکی ایک روزہ سیریز ہوگی، جس میں میزبان پاکستان کے علاوہ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔












