منگل , 15 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستانی کرنسی ترسیلات زر 39ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باوجود دبائو کا شکار

1 سال پہلے
A A
پاکستانی کرنسی ترسیلات زر 39ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باوجود دبائو کا شکار
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر جولائی میں 20.03 ارب ڈالر کی 39 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ خاص طور پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں تیزی سے اضافے کے نتیجے میں ہواہے۔ مگرریکارڈ ذخائر کے باوجود پاکستانی روپے کو دباؤ کا سامنا ہے۔ گزشتہ ہفتے یہ انٹربینک میں فی ڈالر 284.56 پر بند ہواجبکہ آج 285.35پر آگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالرشرح مبادلہ 288.80 تک پہنچ گئی ہے۔اور اسکی وجہ مارکیٹ مین ڈالرز کی کمیابی بتائی جا رہی ہے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران صرف بنک دولت پاکستان کےپاس جمع ڈالروں میں 1.77 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جو 14.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔یہ مارچ 2022 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.53 ارب ڈالر ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=pyN4aEeSFvo
ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں میں اس ریکارڈ اضافے کے پیچھے ایک اہم محرک ریکارڈ ترسیلات زر کو قرار دیا جا رہا ہے۔ جس میں مالی سال 2025 کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا اور وہ 38ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں ۔سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر ماہانہ 16فیصد اور سال بہ سال 13.7فیصد کی مضبوط نمو کی عکاسی کرتی ہیں۔
پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائر میں تیزی سے بہتری 2023 کے اوائل کی بحرانی سطح سے ایک نمایاں تبدیلی کا اشارہ دیتی ہے۔ جب ادائیگیوں کے شدید توازن کے دباؤ کے درمیان سٹیٹ بنککے ذخائر صرف 2.9 ارب ڈالر تک گر گئے تھے۔

https://www.youtube.com/shorts/qnzkCvAyAlM
اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ اگر ترسیلات زر کی رفتار برقرار رہتی ہے اور پاکستان اپنے آئی ایم ایف پروگرام کی رفتار کو بھی برقرار رکھتا ہے۔ تو ممکنہ طور پر رواں مالی سال 26 میں سٹیٹ بنک کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے اور مجموعی ملکی ذخائر 26ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتے ہیں۔
مالی سال 25 میں بڑی مشکل کے بغیر تجارتی قرضوں کو حاصل کرنے کی پاکستان کی صلاحیت کو اس کی آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ اصلاحات پر اعتماد قرار دیا گیا۔ جن سے توقع کی جاتی ہے کہ رواں مالی سال میں غیر ملکی فنانسنگ کی حمایت جاری رہے گی۔
پریشان کن امر یہ ہے کہ مالی سال 25 کے دوران بینکوں کو تقریباً 5 ارب ڈالر فروخت کرنے کے باوجود زیادہ تر ایکسچینج کمپنیوں کو ڈالر کی کمی کا سامنا ہے۔ درآمد کنندگان کے علاوہ طلباء، مسافروں اور بیرون ملک علاج کی ضرورت والے مریض بھی بینکوں سے ڈالر حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔مارکیٹ سے وابستہ افراد تشویش کا شکار ہیں کہ اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ کو اس قدر سخت کیوں کیا جب کہ اس نے پہلے ہی Iآئی ایم ایفکا ہدف پورا کر لیا ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس برقرارہے اور تمام بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔انکی رائے ہے کہ مارکیٹ میں نرمی ہونی چاہیے خاص طور پر درآمد کنندگان کے لیے۔ کیونکہ اقتصادی ترقی کے لیےدرآمدات بھی ضروری ہیں۔

موضوعات : #remmitansdollar
ShareSend

متعلقہ خبریں

A banana worth $6 million
تازہ ترین

60لاکھ ڈالر کا کیلا؟

10 ستمبر , 2026
Pakistanis remitted $3.7 billion to the country in August; remittances saw a 16.5% increase.
تازہ ترین

اگست میں پاکستانیوں نے 3 ارب 70 کروڑ ڈالر وطن بھیج دیے، ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ

9 ستمبر , 2026
Netherlands' multi-billion dollar gold transferred from the US to London.
تازہ ترین

نیدرلینڈزکا اربوں ڈالر کا سونا امریکا سے لندن منتقل

4 ستمبر , 2026
US gains control over $65 billion worth of Venezuelan oil; 100-year concession agreement signed.
تازہ ترین

امریکا کا وینزویلا کے 65ارب ڈالر کے تیل پر کنٹرول،100سالہ رعایت کا معاہدہ

2 ستمبر , 2026
The US dollar weakened for the second consecutive month; the dollar index fell by 0.9 percent in August.
تازہ ترین

امریکی ڈالر مسلسل دوسرے ماہ کمزور، اگست میں ڈالر انڈیکس 0.9 فیصد گرگیا

1 ستمبر , 2026
Remittances of $3.6 billion recorded in July.
تازہ ترین

جولائی میں ترسیلاتِ زر 3 ارب 60 کروڑ ڈالر ریکارڈ

10 اگست , 2026
اگلی خبر
عمرہ زائرین کو طے شدہ رہائش نہ دینے پر مزید چار کمپنیاں معطل

عمرہ زائرین کو طے شدہ رہائش نہ دینے پر مزید چار کمپنیاں معطل

یہ بھی پڑھیں

مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن خام معدنی وسائل کی دریافت، یورینیم کی موجودگی کی بھی تصدیق

مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن خام معدنی وسائل کی دریافت، یورینیم کی موجودگی کی بھی تصدیق

14 ستمبر , 2026
مقامی ہائی برڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں بڑی کمی، شرح 25 سے 18 فیصد کردی گئی

مقامی ہائی برڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں بڑی کمی، شرح 25 سے 18 فیصد کردی گئی

14 ستمبر , 2026
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین نیوی چیف کی ملاقات

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین نیوی چیف کی ملاقات

14 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی کی لاہورپولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور رہائی

سہیل آفریدی کی لاہورپولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور رہائی

14 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24ارکان اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24ارکان اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

14 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔