ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان نے بحری صنعت کی ترقی کا 100 ارب ڈالر کا منصوبہ بنا لیا

3 مہینے پہلے
A A
Pakistan has formulated a $100 billion plan to develop its maritime industry.
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

پاکستان اپنے میری ٹائم سنچری اقدام (2047-2147) کے تحت 2047 تک 100 ارب ڈالر کی بلیو اکانومی کی تعمیر، تین نئی گہرے سمندرکی بندرگاہوں اور مصنوعی ذہانتسے چلنے والے میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس، جہاز رانی کے بیڑے کو بڑھانے، جہازوں کی تیاری اور 100 فیصد گرین ڈیجیٹل پورٹس کو ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی کے ساتھ منظم کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
منصوبے کی وضاحت کرتے ہوئےبحری امورکی وزارت کے ذرائع کہا کہ اینٹی گریٹڈ میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس(آئی ایم آئی سی) کے بنیادی اجزاء میں سے ایک پورٹ قاسم کے لوہے اور کوئلے کی برتھ جیٹی کی بحالی اور اپ گریڈیشن ہے جو کئی سالوں سے ترک کر دی گئی ہے۔ ایک بار بحال ہونے پر جیٹی کو جہازوں کی ری سائیکلنگ اور مرمت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔اور نتیجتاً یہ اسٹیل ملز کو بحال کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔


عہدیدار نے کہا کہ آئی ایم آئی سی منصوبے کا تصور جہاز کی ری سائیکلنگ کو ملکی اسٹیل کی پیداوار سے جوڑنے کے لیے کیا گیا ہے۔ تاکہ درآمد شدہ خام مال پر نقدسرمائے کی کمی کا شکار ملک کے انحصار کو کم کیا جا سکے اور دوبارہ قابل استعمال اسکریپ کا فائدہ اٹھایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ منظوری کے بعدآئی ایم آئی سی پاکستان کی سب سے بڑی حالیہ سمندری اور صنعتی سرمایہ کاری میں شامل ہو جائے گا، جو پورٹ قاسم کو بھاری صنعت اور لاجسٹکس کے لیے ایک علاقائی مرکز میں تبدیل کر دے گا۔
بحری امور کی وزارت کےذرائع کے مطابق چینی سرمایہ کار پاکستان کے بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔ مگر تا حال سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت کا درست تخمینہ نہیں لگایا جا سکتا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ چین کے بین الاقوامی صنعتی گروپ شان ڈونگ زن سو سے اس حوالے سے مزاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔جس میں پہلے مرحلے میں 1.8ارب ڈالر اور مجموعی طور پر 2.37ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
اس منصوبے کے تحت چینی گروپ تمام امور کو حتمی شکل دینے کے بعد پورٹ قاسم پر جہاز سازی اور جہاز کی دیکھ بھال کی سہولت تعمیر کریں گا اور پی ایس ایم میں جہاز سازی اور ری سائیکلنگ سے بچا ہوا سٹیل استعمال کریں گے۔اس حوالے سے توقع ہے کہ شان ڈونگ گروپ جلد ہی ایک جامع فزیبلٹی اسٹڈی فراہم کرے گا جس میں مالیاتی امورکے جائزے، ساختی اور ہائیڈرو گرافک تجزیے اور ممکنہ خدشات کی تشخیص شامل ہوں گی۔


وزارت بحری امور کے عہدیدار کے مطابق چینی منصوبہ جہاز سازی میں تقریبا 80کروڑ ڈالر او رآئی ایم آئی سی یا سمندر سے اسٹیل کے باقی منصوبے میں 54 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ ہے۔ عہدیدار نے جہازوں کی ری سائیکلنگ کو ملکی اسٹیل کی پیداوار کے ساتھ مربوط کرنے کے حکومتی اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کی رقم پورٹ پر 300,000 ٹن کے فرنس آئل پلانٹ کے قیام پر منحصر ہے۔

موضوعات : #shipsshipyard
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
US preparations for major action against Iran enter final stages

امریکہ کی ایران کیخلاف بڑے اقدام کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

یہ بھی پڑھیں

24 seats, 396 candidates, power struggle in Gilgit-Baltistan

24نشستیں ،396امیدوار ،گلگت بلتستان میں اقتدار کی جنگ

6 جون , 2026
China takes another leap into space, sends 36 new satellites into orbit

چین کی خلا میں ایک اور چھلانگ ،36نئے سیٹلائٹس مدار میں پہنچا دیئے

6 جون , 2026
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz's farmer-friendly vision, model agriculture mall functional in 4 districts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کسان دوست ویژن،4اضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مال فنکشنل

6 جون , 2026
Hearing on presidential reference in Azad Kashmir Supreme Court

آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت

6 جون , 2026
China's Zhang Yiming overtakes Mukesh Ambani to become Asia's second richest person

چین کے ژانگ یمنگ نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا،ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔