منگل , 6 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

حج کے لیے سعودی عرب میں نئی رہائشی شرائط

2 مہینے پہلے
A A
New accommodation regulations in Saudi Arabia for Hajj
Share on Facebookwhatsapp

ریاض ( پاک ترک نیوز) سعودی وزارتِ سیاحت نے حج سیزن کے دوران عازمین کو رہائش فراہم کرنے والی عمارتوں کے لیے نئے ضوابط اور معیار کی منظوری دے دی، جن کا مقصد حج 2027 سے قبل رہائشی سہولیات کی تیاری، حفاظت اور سروس کا معیار بہتر بنانا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین حج کی میزبانی کرنے والی رہائشی سہولیات کے لائسنس، درجہ بندی، آپریشنل شرائط اور خلاف ورزیوں سے متعلق قواعد میں ترامیم کی گئی ہیں۔

وزارتِ سیاحت کے ترجمان نصر الانصاری کے مطابق نئے ضوابط سے رہائشی سہولیات کے لیے ریگولیٹری اور آپریشنل فریم ورک مزید مضبوط ہوگا اور عازمین کی آمد سے قبل عمارتوں کی مکمل تیاری یقینی بنائی جائے گی۔

نئے قواعد کے تحت رہائشی عمارتوں کو اکانومی اور فرسٹ کلاس میں تقسیم کیا جائے گا، جبکہ ہر کیٹیگری کے لیے الگ معیار مقرر ہوگا۔

نئے معیار میں عمارت کے مشترکہ حصوں، کمروں، استقبالیہ، صفائی، دیکھ بھال اور مہمانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق تفصیلی شرائط شامل ہیں۔

عازمین کی رہائش گاہوں میں آپریشنل تیاری، حفاظتی انتظامات، مرمت و دیکھ بھال اور ضروری خدمات کی دستیابی کو یقینی بنانا لازمی ہوگا۔

وزارتِ سیاحت کے مطابق لائسنس جاری کرنے سے قبل، آپریشن شروع ہونے سے پہلے اور حج سیزن کے دوران بھی رہائشی سہولیات کی مسلسل نگرانی اور معائنہ کیا جائے گا تاکہ قواعد پر عمل درآمد اور سروس کے معیار کو یقینی بنایا جاسکے۔

سعودی وزارتِ سیاحت نے عازمین حج کی میزبانی کو ’’مشترکہ قومی ذمہ داری‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حجاج کی خدمت سعودی عرب کی صدیوں پر محیط روایت کا حصہ ہے۔

وزارت کے مطابق نئے معیارات کا مقصد عازمین کو محفوظ، منظم اور بہتر رہائشی ماحول فراہم کرنا اور سعودی عرب کی جانب سے حجاج کی خدمت کے عزم کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

سعودی جنرل اتھارٹی فار اسٹیٹسٹکس کے مطابق حج 2026 میں 17 لاکھ سے زائد عازمین نے فریضہ حج ادا کیا۔

ان میں بیرون ملک سے آنے والے عازمین کی تعداد 15 لاکھ 46 ہزار 655 جبکہ سعودی عرب کے اندر سے حج ادا کرنے والے شہریوں اور مقیم افراد کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 646 رہی۔

سعودی وزارتِ سیاحت نے بتایا کہ گزشتہ حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائشی اور عارضی رہائشی سہولیات کی نگرانی کے لیے 19 ہزار سے زائد معائنے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: حج2027پیکیجز کی قیمت مقرر،ریگولر حج لاگت 12لاکھ،ڈیجیٹل ادائیگیاں

ان میں مکہ مکرمہ میں 11 ہزار سے زائد اور مدینہ منورہ میں 5 ہزار سے زیادہ معائنے شامل تھے، جبکہ عارضی رہائش گاہوں کے معیار اور قواعد کی پابندی جانچنے کے لیے تقریباً 3 ہزار دورے بھی کیے گئے۔

فیلڈ ٹیموں نے معیار اور لائسنسنگ کی شرائط پر عمل درآمد کے حوالے سے آگاہی کے لیے 3 ہزار 300 سے زائد آگاہی دورے بھی کیے۔

عازمین کی شکایات اور معلومات کے لیے یونیفائیڈ ٹورازم سینٹر کے ہیلپ لائن نمبر 930 سے رابطے کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔

سعودی وزارتِ سیاحت نے عازمین کی رہائش کی تقسیم کو بہتر بنانے کے لیے سمارٹ رہائشی سروس بھی متعارف کرائی ہے۔

اس نظام میں عازمین کی آمد کی براہِ راست نگرانی، رہائش گاہوں میں دستیاب گنجائش کے اشارے اور خودکار تصدیق کا نظام شامل ہے، جس کا مقصد انتظار کا وقت کم کرنا اور رہائش کی فراہمی کو زیادہ مؤثر بنانا ہے۔

وزارتِ سیاحت نے حج 2027 کے لیے رہائشی سہولیات کا لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند افراد اور اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ مقررہ شرائط جلد مکمل کریں، عمارتوں کی مرمت اور ضروری تیاری بروقت مکمل کریں اور لائسنس کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔

موضوعات : #hajjreisdencesaudiarbia
ShareSend

متعلقہ خبریں

The Makkah Defense Pact is among the world's major defense agreements.
تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدہ ،دنیا کے بڑے دفاعی معاہدوں میں شامل

6 اکتوبر , 2026
Saudi Arabia has halted the $2.5 billion World Cup stadium project in NEOM.
تازہ ترین

سعودی عرب نے نیوم میں 2.5 ارب ڈالر کا ورلڈ کپ اسٹیڈیم منصوبہ روک دیا

5 اکتوبر , 2026
Announcement of comprehensive packages for foreign pilgrims for Hajj 2027.
تازہ ترین

حج 2027ء کے لیے غیر ملکی عازمین کو جامع پیکیج فراہم کرنے کا اعلان

29 ستمبر , 2026
Saudi Arabia recorded a trade surplus of $3.83 billion in July.
تازہ ترین

سعودی عرب کو جولائی میں 3 ارب 83 کروڑ ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل

26 ستمبر , 2026
Foreign Ministers of Pakistan, Saudi Arabia, and Türkiye meet in New York.
تازہ ترین

سعودیہ پرحملے، سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے فوجی سربراہوں کا ہنگامی اجلاس طلب

25 ستمبر , 2026
Warning of potential danger issued for seven cities in Saudi Arabia; announcement made shortly after that the threat had passed.
تازہ ترین

سعودی عرب کے 7 شہروں میں ممکنہ خطرے کی وارننگ، کچھ دیر بعد خطرہ ٹلنے کا اعلان

19 ستمبر , 2026
اگلی خبر
What will be the amount of Diyat (blood money) in a murder case, and how will it be determined Supreme Court reserves its verdict on the crucial matter.

قتل کے مقدمے میں دیت کی رقم کتنی ہوگی؟ تعین کیسے کیا جائے گا؟ سپریم کورٹ میں اہم فیصلہ محفوظ

یہ بھی پڑھیں

Petition against the imposition of Section 144 in Punjab Justice Farooq Haider recuses himself from hearing the case.

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست، جسٹس فاروق حیدر کی سماعت سے معذرت

6 اکتوبر , 2026
ICC Player of the Month nominations announced; two Indian players included.

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، بھارت کے دو کھلاڑی شامل

6 اکتوبر , 2026
Indian women's cricket team captain Harmanpreet Kaur resigns from leadership

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور قیادت سے مستعفی

6 اکتوبر , 2026
Government Hajj Scheme Collection of second installment underway.

سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی جاری

6 اکتوبر , 2026
Trump's decision to execute former US Major by firing squad.

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکوفائرنگ اسکواڈسے سزائے موت دینے کا حکم

6 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔