لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن اس وقت پاکستان کی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے مستقل ہیڈ کوچ ہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سرفراز احمد کو ہٹا کر مائیک ہیسن کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیک ہیسن پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی پیشکش قبول کرنے کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا اقدام مسترد، بھرپور احتجاج کریں گے، بیرسٹر گوہر
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز نومبر میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔







