لندن ( پاک ترک نیوز) لندن ایک بار پھر پاکستانی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بننے لگا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں 28ویں ترمیم کے تیار شدہ مسودے پر پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی گئی۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کو بھی لندن پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں پیپلز پارٹی کی اہم اجلاس میں نئی قانون سازی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں، جبکہ مجوزہ آئینی و قانونی ترامیم پر بھی مشاورت کی جائے گی۔لندن میں ہونے والی سیاسی ملاقاتوں اور مشاورت کے بعد نئی قانون سازی کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیے جانے کا امکان ہے۔












