ہفتہ , 12 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

اٹلی نے پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

1 سال پہلے
A A
اٹلی نے پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا
Share on Facebookwhatsapp

دی ہیگ(پاک ترک نیوز) اٹلی کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی رولڈ کپ 2026کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔
تفصیلات کےمطابق یورپ ریجن فائنل کے آخری مرحلے میں نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کے باوجود اٹلی نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرکے آئندہ سال بھارت اور سری لنکا میں شیڈول میگا ایونٹ کے لیے جگہ بنائی۔
اس میچ سے قبل اٹلی تین میچز میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست تھا اور انہیں یقینی بنانا تھا کہ وہ بڑے مارجن سے نہ ہاریں ورنہ اس صورت میں اسکاٹ لینڈ کو حیران کن شکست دینے والی جرسی ٹیم نیٹ رن ریٹ پر ان سے آگے نکل سکتی تھی۔
اٹلی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 134 رنز بنائے اور سات وکٹیں گنوائیں۔ اٹلی کی جانب سے بین مانینتی نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے، ان کی اننگز میں ایک چوکا اور دو چھکے شامل تھے۔ گرینٹ اسٹیورٹ نے 25، ہیری مانینتی نے 23 جبکہ کپتان جو برنز نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔
نیدرلینڈز کے روئلوف وین ڈیر میرو سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے چار اوورز میں صرف 15 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کا ساتھ کائل کلین نے دو وکٹیں لے کر اور آریان دت نے ایک وکٹ حاصل کر کے دیا۔
جواب میں نیدرلینڈز نے 135 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 21 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔ اوپننگ بلے باز میکس او ڈاؤڈ نے 46 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں تین چوکے شامل تھے۔ ان کا بھرپور ساتھ مائیکل لیوٹ (34 رنز) اور کپتان ایڈورڈز (37 ناٹ آؤٹ) نے دیا۔اٹلی کی جانب سے واحد وکٹ کرشان کلواگاماجے نے حاصل کی۔
اگرچہ اٹلی کو اس میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کے بولرز نے دلیرانہ کارکردگی دکھائی اور نیدرلینڈز کو بڑا مارجن حاصل کرنے سے روک کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

موضوعات : آئی سی سیاٹلیٹی ٹونٹی ورلڈ کپ
ShareSend

متعلقہ خبریں

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اٹالین ٹیم کی شرکت کا امکان
تازہ ترین

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اٹالین ٹیم کی شرکت کا امکان

11 جولائی , 2025
اگلی خبر
وزیر داخلہ کا دورۂ بحرین؛ انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق

وزیر داخلہ کا دورۂ بحرین؛ انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق

یہ بھی پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

11 ستمبر , 2026
لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

11 ستمبر , 2026
امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

11 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔