پیر , 26 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

اسرائیل کا غزہ پر قبضے کا فیصلہ

1 سال پہلے
A A
اسرائیل کا غزہ پر قبضے کا فیصلہ
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

غزہ کے عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑنے میں محو اسرائیلی حکومت کو بین الاقوامی دباؤ کے ساتھ اب اندرون ملک اور دنیا بھر سے یہودیوں کی جانب سے بھی دباؤ کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔ ساتھ ہی امریکی اور اسرائیلی میڈیانے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اب پورے غزہ پر قبضے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
تازہ ترین پیش رفت میںاکتیس ہائی پروفائل اسرائیلیوں نے غزہ میں اسرائیلی سفاکانہ مہم پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئےایک خط میں مستقل جنگ بندی کے مطالبے کے ساتھ غزہ کی غذائی قلت پر اسرائیل پرسخت ترین پابندیاں عائد کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔


نامور اسرائیلی شخصیات کے اس گروپ میں ماہرین تعلیم، فنکار اور دانشور شامل ہیں۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کو لکھے گئے خط کے 31 دستخط کنندگان میں اکیڈمی ایوارڈ یافتہ یوول ابراہم۔ سابق اسرائیلی اٹارنی جنرل، مائیکل بین یائیر۔ اسرائیل کی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر اور یہودی ایجنسی کے سابق سربراہابراہم برگ اور ا سرائیل کا سب سے بڑا ثقافتی اعزاز۔باوقار اسرائیل انعام کے متعدد وصول کنندگان شامل ہیں۔
خط میں اسرائیل پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ غزہ کے لوگوں کو بھوک سے مرنے اور لاکھوں فلسطینیوں کو جبری طور پر پٹی سے نکالنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔اس لئے بین الاقوامی برادری کو اسرائیل پر سخت پابندیاں عائد کرنی چاہئیں جب تک کہ وہ اس ظالمانہ مہم کو ختم نہیں کرتا اور مستقل جنگ بندی کا نفاذ نہیں کرتا۔
خط کے دیگر دستخط کنندگان میں مصور میشل نعمان ہیں۔ راعان الیگزینڈروچز، ایک ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ساز؛ گولڈن لائین جیتنے والی فلم لبنان کے ڈائریکٹر سیموئل ماوز؛ شاعر ہارون شبتائی اور کوریوگرافر انبال پنٹو نمایاں ہیں

https://www.youtube.com/shorts/pGEFyp5s9M8
غزہ میں اسرائیل کی جنگ کی بڑھتی ہوئی ہولناکی پر تنقید اور اسکے فوری خاتمے کا مطالبہ خود اسرائیل کے اندر اور وسیع تر عالمی یہودی ڈائی ا سپورا کے اندر کمزور فلسطینی بچوں کی تصویروں اور خوراک کی تقسیم کے مراکز پر بھوکے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے ویڈیو کلپس کے وائرل ہونے کے ساتھ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
مگریہ خط اس وقت شائع کیا گیا ہے جب میڈیا رپورٹس بتا رہی ہیں کہ اسرائیلی وزیر اعظم انتہا پسند یہودی اتحادیوں کو خوش کر کے اپنی حکومت بچانے کے لئے غزہ کی پوری پٹی پر ایک مرتبہ پھر قبضے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔جس کی اسرائیلی فوج کی جانب سے پہلے ہی مخالفت کی جا چکی ہے۔
ایسے معلوم ہوتا ہے کہ اس منصوبے کو امریکی آشیرباد بھی حاصل ہے ۔اور شاید عرب ملکوں کی رضامندی بھی ۔ کیونکہ امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر لنڈسے گراہم نے امریکی ٹی وی پر کہا ہےکہ مزاکرات کا دروازہ بند ہونے کے بعدحماس کے ساتھ اپنی جنگ میں اسرائیل نے ایک نئی حکمت عملی وضع کی ہے۔ اسرائیل اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ وہ حماس کے ساتھ جنگ بندی سےایسا نتیجہ حاصل نہیں کر سکتا جو اسرائیل کی حفاظت کے لیے تسلی بخش ہو۔ چنانچہ وہ غزہ میں وہی کرنے جا رہے ہیں جو ہم نے ٹوکیو اور برلن میں کیاتھا۔ یعنی اس جگہ کو طاقت سے حاصل کریں۔ پھر فلسطینیوں کے لیے ایک بہتر مستقبل پیش کرتے ہوئے معاملات دوبارہ شروع کریں۔ اور امید ہے کہ اسکے بعد عرب ممالک مغربی کنارے اور غزہ کے امور کو سنبھال لیں گے۔

موضوعات : americaceasefiregazahamas
ShareSend

متعلقہ خبریں

US is imposing unilateral demands in negotiations, says Iran
تازہ ترین

امریکا مذاکرات میں یکطرفہ مطالبات مسلط کر رہا ہے، ایران

26 اکتوبر , 2026
Attackers will have to pay a heavy price in the event of a ground operation in Iran, warns the Revolutionary Guards.
تازہ ترین

ایران میں زمینی کارروائی کی صورت میں حملہ آوروں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی

24 اکتوبر , 2026
Scottish Minister Humza Yousaf’s book Under Fire The harrowing tale of a family trapped in Gaza.
تازہ ترین

اسکاٹس منسٹر حمزہ یوسف کی کتاب انڈر فائر غزہ میں پھنسے خاندان کی اذیت ناک داستان

23 اکتوبر , 2026
We have severely weakened Iran, says US President.
تازہ ترین

ہم نے ایران کو بری طرح کمزور کر دیا  ،امریکی صدر

22 اکتوبر , 2026
Attacks by illegal settlers on Palestinians have become a headache for Netanyahu.
تازہ ترین

غیر قانونی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملےنیتن یاہو کے لئے درد سر بن گئے

21 اکتوبر , 2026
The business aviation sector in the United States is experiencing severe volatility.
تازہ ترین

امریکا میں کاروباری ہوا بازی کا شعبہ شدید اتار چڑھاؤ کا شکار

19 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
ملک میں 14 سے 17 اگست تک تعطیلات کا امکان

ملک میں 14 سے 17 اگست تک تعطیلات کا امکان

یہ بھی پڑھیں

PIA has received permission to operate Boeing 787 aircraft for the first time.

پی آئی اے کو پہلی بار بوئنگ 787 چلانے کی اجازت مل گئی

26 اکتوبر , 2026
Plans to install EV fast chargers every 50 kilometers on Pakistan's motorways and major highways

پاکستان کی موٹرویز اور بڑی شاہراہوں پر ہر 50 کلومیٹر بعد ای وی فاسٹ چارجرز لگانے کا منصوبہ

26 اکتوبر , 2026
The mysterious valley of Pakistan where fairies are still asked about the future

پاکستان کی پراسرار وادی جہاں آج بھی پریوں سے پوچھا جاتا ہے مستقبل

26 اکتوبر , 2026
Ishaq Dar telephones Bahraini Foreign Minister, discusses regional situation

اسحاق ڈار کا بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

26 اکتوبر , 2026
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے

26 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔