تہران ( پاک ترک نیوز) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے دارخوین نیوکلیئر پاور پلانٹ پر امریکی حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ منصوبہ مکمل طور پر پرامن مقاصد کے لیے تھا۔
کاظم غریب آبادی نے کہا پلانٹ ابھی زیرِ تعمیر تھا، اس لیے وہاں کوئی جوہری مواد موجود نہیں تھا اور تابکاری کے اخراج کا بھی کوئی خطرہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے امریکی تنصیبات پر حملے
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا منصوبہ ایران کے لیے اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے ، اسے 2030 تک مکمل کیا جانا تھا۔












