دبئ (پاک ترک نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ون ڈے کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں بھارت کے شبمن گل کی بلے بازوں میں پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کے سلمان علی آغا ایک درجہ ترقی کے بعد بارہویں نمبر پر پہنچ گئے۔ افغانستان کے صدیق اللہ اتل بارہ درجے بہتری کے بعد بیسویں، جبکہ جنوبی افریقہ کے ٹیمبا باووما چار درجے ترقی کے بعد تینتیسویں نمبر پر آگئے۔
گیند بازوں کی درجہ بندی میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور پاکستان کے ابرار احمد دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔
بنگلہ دیش کے شرف الاسلام دو درجے بہتری کے بعد گیارہویں اور تسکین احمد نو درجے ترقی کے بعد بارہویں نمبر پر آگئے۔ پاکستان کے حارث رؤف دو درجے بہتری کے بعد اکیسویں، سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو چھ درجے ترقی کے بعد پچیسویں اور نسیم شاہ چار درجے بہتری کے بعد پینتالیسویں نمبر پر پہنچ گئے۔
پاکستان کے عرفات منہاس نے نمایاں ترقی کرتے ہوئے تینتیس درجے بہتری کے بعد تراسیویں پوزیشن حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: دو طرہ تجارتی حجم20کروڑ ڈالر تک لے جائیں گے ،صدر مالدیپ
آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی دو درجے ترقی کے بعد سترہویں نمبر پر آگئے۔








