جمعہ , 14 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

عمارت میں لگی آگ سے خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟

7 مہینے پہلے
A A
How to protect yourself from a fire in a building
Share on Facebookwhatsapp

لاہور: (پاک ترک نیوز)عمارتوں میں لگنے والی آگ چند لمحوں میں جان لیوا حادثے میں بدل سکتی ہے۔ آگ زیادہ تر شارٹ سرکٹ، گیس لیکیج یا آتش گیر سامان کے غیر محفوظ ذخیرے کی وجہ سے شروع ہوتی ہے۔
پاکستان کی زیادہ تر عمارتوں میں حفاظتی ضوابط کی غیر موجودگی اور آگ سے بچاؤ کی مشقوں کا فقدان ایسے سانحات کو مزید خطرناک بنا دیتا ہے۔ زیادہ تر اموات دھوئیں اور زہریلی گیسوں کے باعث ہوتی ہیں۔ دھواں نظر دھندلا دیتا ہے اور سانس لینا مشکل کر دیتا ہے۔سوال یہ ہے کہ خدانخواستہ اگر آپ ایسی سچویشن میں پھنس جائیں تو کیا کریں؟آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
آگ کا الارم سنائی دے یا دھوئیں کی بو محسوس ہو تو ایک لمحہ ضائع کیے بغیر اردگرد موجود لوگوں کو آواز دے کر خبردار کریں اور ممکن ہو تو دستی الارم بجائیں۔
کسی کمرے سے باہر نکلنے سے قبل دروازے کو ہاتھ کے پچھلے حصے سے چھو کر دیکھیں، اگر دروازہ غیر معمولی گرم ہو تو سمجھ جائیں کہ دوسری جانب آگ بھڑک رہی ہے۔


گیلے رومال یا کپڑے سے منہ اور ناک ڈھانپ لیں تاکہ دھواں کم اندر جائے اور سانس لینے میں قدرے آسانی رہے۔
تیزی سے دوڑنے کے بجائے جھک کر یا گھٹنوں کے بل رینگتے ہوئے آگے بڑھیں تاکہ سانس کے مسائل اور بے ہوشی کا خطرہ کم سے کم رہے۔
آگ کے دوران لفٹ کا استعمال نہایت خطرناک ہوتا ہے۔ ہر صورت سیڑھیاں استعمال کریں۔اگر سیڑھیوں تک رسائی ممکن نہ رہے تو بالکونی یا کھڑکی آپ کے لیے عارضی محفوظ مقام بن سکتی ہے۔
چھت نسبتاً محفوظ ہو سکتی ہے، کیونکہ دھواں عموماً اوپر جمع ہوتا ضرور ہے لیکن کھلی فضاء میں تیزی سے منتشر بھی ہوتا رہتا ہے۔یاد رکھیں بند عمارت میں آگ کے دوران چند منٹوں میں کیے گئے درست فیصلے انسان کو ہلاکت خیز سانحے سے بچا لیتے ہیں، جبکہ لاپرواہی، گھبراہٹ اور حفاظتی اصولوں سے لاعلمی المیے کو کئی گنا بڑھا دیتی ہے۔


ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ذمہ دار شہری آگ سے تحفظ کے ان سادہ مگر فیصلہ کن اصولوں کو نہ صرف خود سیکھیں بلکہ دوسروں تک بھی پہنچائیں، تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ جانیں محفوظ رہ سکیں۔

موضوعات : buildingcuaguthfirefire
ShareSend

متعلقہ خبریں

Airbus's major initiative to tackle wildfires in Europe
تازہ ترین

یورپ میں جنگلاتی آگ سے نمٹنے کے لیے ایئربس کا بڑا اقدام

31 جولائی , 2026
Peshawar Husband, wife, and four children die in house fire.
اہم ترین 3

پشاور،گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی اور 4بچے جاں بحق

16 جولائی , 2026
اسپین کے جنگلات میں آگ پھیلنے لگی ،12افراد ہلاک
تازہ ترین

اسپین کے جنگلات میں آگ پھیلنے لگی ،12افراد ہلاک

10 جولائی , 2026
چین میں جوتے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی ،28افراد ہلاک
تازہ ترین

چین میں جوتے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی ،28افراد ہلاک

9 جولائی , 2026
سانحہ گل پلازہ ،کراچی کی عدالت میں پولیس چالان مسترد
پاکستان

سانحہ گل پلازہ ،کراچی کی عدالت میں پولیس چالان مسترد

9 جولائی , 2026
Walled City of Lahore Authority orders installation of fire safety systems in markets.
تازہ ترین

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا مارکیٹوں میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کرنے کاحکم

4 جولائی , 2026
اگلی خبر
Used imported mobile phones are cheaper, FBR makes a big reduction in PTA tax

استعمال شدہ درآمدی موبائل سستے، ایف بی آر نے پی ٹی اے ٹیکس میں بڑی کمی کر دی

یہ بھی پڑھیں

برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستانی طلبہ کے ویزوں میں تاخیر کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی

برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستانی طلبہ کے ویزوں میں تاخیر کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی

13 اگست , 2026
کراچی،میر رضا کے اکاونٹ سسے کتنی رقم ٹرانسفر ہوئی؟

کراچی،میر رضا کے اکاونٹ سسے کتنی رقم ٹرانسفر ہوئی؟

13 اگست , 2026
وزیراعظم کی ناروے کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعظم کی ناروے کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

13 اگست , 2026
لاہور، تھانے میں 2خواتین کی ہلاکت، خاتون کے بازو اور کلائی پر انجکشن کے نشانات

لاہور، تھانے میں 2خواتین کی ہلاکت، خاتون کے بازو اور کلائی پر انجکشن کے نشانات

13 اگست , 2026
چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول ہفتے کو، 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی

چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول ہفتے کو، 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی

13 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔