اتوار , 13 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کراچی کی ڈرگ کوئین پنکی کیسے منشیات بیچتی رہی؟

4 مہینے پہلے
A A
How did Karachi's drug queen Pinky keep selling drugs
Share on Facebookwhatsapp

کراچی ( پاک ترک نیوز) کراچی کے پوش علاقوں سے یونیورسٹیوں کے اطراف تک پھیلا منشیات کا خطرناک نیٹ ورک۔۔۔اور اس نیٹ ورک کے مرکز میں ایک نام ہے انمول عرف پنکی،کوکین، آئس، آن لائن آرڈرز، رائیڈرز کے ذریعے سپلائی اور شاہانہ لائف اسٹائل۔۔ملزمہ کی گرفتاری کے بعد تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے سوال یہ ہے کہ آخر یہ نیٹ ورک کتنے عرصے سے چل رہا تھا۔۔۔؟ اور کون کون اس کے پیچھے موجود ہے۔۔۔؟
کراچی میں گرفتار منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا۔۔۔تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ پنکی صرف کراچی ہی نہیں بلکہ لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی تک آئس اور کوکین سپلائی کرتی تھی۔۔۔ذرائع کے مطابق ملزمہ کو آن لائن آرڈرز موصول ہوتے تھے۔۔۔اور پھر اپنے مخصوص رائیڈرز کے ذریعے منشیات خفیہ انداز میں مختلف علاقوں تک پہنچائی جاتی تھی۔۔۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ منشیات افغانستان اور بلوچستان کے راستے کراچی لائی جاتی تھی۔۔۔اور پھر پوش علاقوں، پارٹی سرکٹس اور تعلیمی اداروں کے اطراف فروخت کی جاتی تھی۔۔۔پولیس ریکارڈ کے مطابق انمول عرف پنکی سن 2021 سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھی۔۔۔اور اس کے خلاف ایک یا دو نہیں بلکہ دس مقدمات درج تھے۔۔۔


تحقیقات میں ملزمہ کی ذاتی زندگی سے متعلق بھی حیران کن تفصیلات سامنے آئیں۔پولیس کے مطابق پنکی کا پہلا شوہر بھی منشیات کے دھندے سے وابستہ تھا۔دونوں کے درمیان جھگڑوں کے بعد طلاق ہوئی جبکہ سابق شوہر بعد میں ملائشیا فرار ہوگیا۔
اب کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے گرفتار دیگر منشیات فروشوں سے بھی تفتیش کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔
لیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی۔۔۔عدالت پیشی کے دوران انمول عرف پنکی کو ملنے والے مبینہ شاہانہ پروٹوکول نے بھی نیا تنازع کھڑا کر دیا۔۔۔ویڈیوز منظرعام پر آئیں تو سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا۔۔۔آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف نے فوری نوٹس لیا، ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال، آئی او سعید احمد اور ایس آئی یو انسپکٹر ظفر اقبال کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔


دو لیڈی کانسٹیبلز بھی معطل کردی گئیں۔۔۔واقعے کی انکوائری ایس ایس پی ساؤتھ کے سپرد کر دی گئی ہے جبکہ پندرہ روز میں رپورٹ طلب کر لی گئی۔
ادھر کیس میں ایک اور چونکا دینے والا موڑ بھی سامنے آیا۔۔۔پولیس نے مقدمے میں جس فلیٹ کا پتہ درج کیا، وہاں رہائش پذیر خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ آٹھ برس سے اس فلیٹ میں رہ رہے ہیں اور انمول عرف پنکی کو جانتے تک نہیں۔
خاندان کے مطابق گرفتاری کی خبر آنے کے بعد مالک مکان نے فلیٹ خالی کرنے کا کہہ دیا۔۔۔اور اب وہ پولیس کی مبینہ غفلت کے باعث شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔
پولیس نے انمول عرف پنکی کے خلاف اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔۔۔ایف آئی آر کے مطابق گارڈن ویسٹ میں ملزمہ کے قبضے سے پستول برآمد ہوا۔
تاہم سوال اب بھی وہی ہے۔۔۔کیا یہ صرف ایک خاتون کا نیٹ ورک تھا۔۔۔؟یا پھر اس کے پیچھے بااثر کرداروں کی پوری زنجیر موجود ہے۔۔۔؟کراچی میں منشیات کے اس ہائی پروفائل کیس نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔۔۔آخر آن لائن منشیات نیٹ ورک اتنے عرصے تک کیسے چلتا رہا۔۔۔؟کس کی سرپرستی حاصل تھی۔۔۔؟اور کیا اس کارروائی کے بعد ملک بھر میں منشیات کے بڑے نیٹ ورکس بے نقاب ہوں گے۔۔۔؟فیصلہ آنے والے دنوں کی تحقیقات کریں گی۔۔۔ مگر اس کیس نے شہر قائد میں خوف، تشویش اور کئی رازوں کو بے نقاب ضرور کر دیا ہے۔

موضوعات : #anmolqueendrugspinki
ShareSend

متعلقہ خبریں

Non-bailable warrants issued for the brother and co-accused of 'Cocaine Queen' Anmol, alias Pinky, in a drug case.
تازہ ترین

کوکین کوئین انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کیس، بھائی اور شریک ملزمہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

20 اگست , 2026
The trauma of wrongful imprisonment claimed a woman's life.
تازہ ترین

بے گناہ قید کا صدمہ خاتون کی جان لے گیا

30 جولائی , 2026
Anmol alias Pinky asks for objectionable clothing, Jail Superintendent tells court
تازہ ترین

انمول عرف پنکی قابل اعتراض لباس مانگتی ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ کا عدالت میں بیان

11 جولائی , 2026
Afghanistan has become a new hub for drug trafficking
تازہ ترین

افغانستان منشیات اسمگلنگ کا نیا مرکز بن گیا

7 جولائی , 2026
Anmol Pinky's network is active again in Karachi
تازہ ترین

کراچی میں انمول پنکی کا نیٹ ورک پھر فعال

1 جولائی , 2026
2 CTD officials dismissed for links with Anmol alias Pinky
تازہ ترین

انمول عرف پنکی سے روابط پر سی ٹی ڈی کے 2اہلکار برطرف

5 جون , 2026
اگلی خبر
Tax collections of more than Rs. 1906 billion from electricity consumers in 3 years

بجلی صارفین سے 3 سال میں 1906ارب روپے سے زائد ٹیکس وصولیاں

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت

وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت

12 ستمبر , 2026
ٹیم نے بھرپور کوشش کی، تاہم مطلوبہ نتیجہ حاصل نہ ہوسکا،محمد عباس

ٹیم نے بھرپور کوشش کی، تاہم مطلوبہ نتیجہ حاصل نہ ہوسکا،محمد عباس

12 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک قرار دیدیا

سہیل آفریدی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک قرار دیدیا

12 ستمبر , 2026
پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

12 ستمبر , 2026
اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

12 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔