ہفتہ , 3 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

نائجیریا میں قیامت خیز حملے، مسلح افراد کے ہاتھوں تقریباً 200 افراد ہلاک

8 مہینے پہلے
A A
نائجیریا میں قیامت خیز حملے، مسلح افراد کے ہاتھوں تقریباً 200 افراد ہلاک
Share on Facebookwhatsapp

ابوجا: (پاک ترک نیوز) نائجیریا کی مغربی اور شمالی ریاستوں میں مسلح افراد کے حملوں میں تقریباً 200 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ زندہ بچ جانے والے افراد لاشوں کی تدفین اور سکیورٹی فورسز حملہ آوروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
مغربی ریاست کوارا میں منگل کی شام مسلح افراد نے وورو نامی قصبے پر دھاوا بول دیا، جہاں کم از کم 170 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
مقامی قانون ساز کے مطابق حملہ آوروں نے شہریوں کو جمع کر کے ان کے ہاتھ باندھے اور بعد ازاں گولیاں مار کر قتل کیا۔
ادھر شمالی ریاست کاتسینا میں بھی مسلح افراد نے گھروں میں گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد جان سے گئے۔کوارا میں ہونے والا یہ حملہ حالیہ مہینوں میں خطے کا سب سے خونریز واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ واقعات نائجیریا کو درپیش سنگین سکیورٹی بحران کے پس منظر میں پیش آئے ہیں، جہاں شمال مشرق میں بوکو حرام اور داعش سے منسلک گروہوں کی سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ شمال مغربی اور وسطی علاقوں میں اغوا برائے تاوان کے واقعات میں بھی تیزی آئی ہے۔
کوارا میں حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔ علاقے کے رکنِ اسمبلی سعیدو بابا احمد نے بتایا کہ حملے کے دوران دیہاتی جان بچانے کے لیے قریبی جنگلات میں فرار ہو گئے، جبکہ حملہ آوروں نے گھروں اور دکانوں کو آگ لگا دی۔
پولیس نے تصدیق کی کہ بڑی تعداد میں افراد ہلاک ہوئے ہیں، تاہم حتمی اعداد جاری نہیں کیے گئے۔ کوارا پولیس کے مطابق پولیس اور فوج کو مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے علاقے میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
مقامی ٹی وی چینلز کی فوٹیج میں لاشیں خون میں لت پت زمین پر پڑی دکھائی دیں، جن میں سے بعض کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، جبکہ کئی گھروں میں آگ لگی ہوئی تھی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں کہا کہ حملہ آوروں نے 170 سے زائد افراد کو قتل کیا، گھروں کو نذرِ آتش کیا اور دکانیں لوٹ لیں۔
تنظیم کے مطابق مسلح افراد گزشتہ پانچ ماہ سے دیہاتیوں کو دھمکی آمیز خطوط بھیج رہے تھے، جبکہ سکیورٹی ناکامیاں ناقابلِ قبول ہیں۔
کوارا کے گورنر عبد الرحمن عبد الرزاق نے اس حملے کو ریاست میں جاری فوجی کارروائیوں کے خلاف دہشت گرد گروہوں کی "مایوس کن اور بزدلانہ کارروائی” قرار دیا۔
فوج کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں دہشت گرد عناصر کے خلاف مسلسل آپریشن کیے گئے ہیں، جن میں درجنوں جنگجو مارے گئے۔
دوسری جانب کاتسینا میں ہونے والے حملے نے مسلح گروہوں اور مقامی آبادی کے درمیان چھ ماہ پرانا امن معاہدہ توڑ دیا ہے۔ وہاں حملہ آور گھر گھر جا کر فائرنگ کرتے رہے۔

موضوعات : Nigeria
ShareSend

متعلقہ خبریں

The global race for lithium Nigeria poised to become Africa's new powerhouse.
تازہ ترین

لیتھیم کی عالمی دوڑ، نائیجیریا افریقہ کی نئی طاقت بننے کے قریب

10 جولائی , 2026
اگلی خبر
ایران امریکا جوہری مذاکرات کا اعلان، مسقط میں جمعہ کو اہم بات چیت ہوگی

ایران امریکا جوہری مذاکرات کا اعلان، مسقط میں جمعہ کو اہم بات چیت ہوگی

یہ بھی پڑھیں

Pakistan-India cricket battle today at Asian Games

ایشین گیمز میں آج پاک بھارت کرکٹ جنگ

2 اکتوبر , 2026
ایران پر ممکنہ حملوں کی تیاری، امریکا نے سعودی عرب اور قطر میں پیٹریاٹ میزائل نظام تعینات کردیئے

ایران پر ممکنہ حملوں کی تیاری، امریکا نے سعودی عرب اور قطر میں پیٹریاٹ میزائل نظام تعینات کردیئے

2 اکتوبر , 2026
ایشین گیمز کرکٹ فائنل،بارش ہو گئی تو طلائی تمغہ کسے ملے گا؟

ایشین گیمز کرکٹ فائنل،بارش ہو گئی تو طلائی تمغہ کسے ملے گا؟

2 اکتوبر , 2026
سرحد پر بھارتی فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

سرحد پر بھارتی فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

2 اکتوبر , 2026
امریکی کمپنی ڈرائیورز کو 27 کروڑ 25 لاکھ ڈالر دینے پر تیار

امریکی کمپنی ڈرائیورز کو 27 کروڑ 25 لاکھ ڈالر دینے پر تیار

2 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔