ہفتہ , 3 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایران امریکا جوہری مذاکرات کا اعلان، مسقط میں جمعہ کو اہم بات چیت ہوگی

8 مہینے پہلے
A A
ایران امریکا جوہری مذاکرات کا اعلان، مسقط میں جمعہ کو اہم بات چیت ہوگی
Share on Facebookwhatsapp

تہران/واشنگٹن : (پاک ترک نیوز)ایران نے تصدیق کی ہے کہ اس کے اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام سے متعلق اہم مذاکرات جمعہ کے روز سلطنتِ عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقد ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق یہ مذاکرات جمعہ کی صبح 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے) شروع ہوں گے۔
عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ وہ عمانی حکومت کے شکر گزار ہیں جس نے مذاکرات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کے مقام اور طریقہ کار پر اختلافات کے باعث مذاکرات کے التوا کی اطلاعات گردش کر رہی تھیں، تاہم اب شیڈول کی باضابطہ تصدیق ہو چکی ہے۔
اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں وزیر خارجہ کو ہدایت دی تھی کہ امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں منصفانہ اور متوازن مؤقف اپنایا جائے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ اہلکار نے امریکی خبر رساں ادارے کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ امریکا ان اعلیٰ سطحی مذاکرات میں شرکت کرے گا، تاہم بات چیت ترکیہ کے بجائے عمان میں ہوگی، جیسا کہ پہلے منصوبہ بنایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق قطر، ترکیہ اور مصر کے ثالثوں نے ایران اور امریکا کو ایک ابتدائی فریم ورک پیش کیا ہے، جس میں ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی میں نمایاں کمی، بیلسٹک میزائلوں کے استعمال پر پابندی اور خطے میں اتحادی گروہوں کو اسلحہ فراہم کرنے سے متعلق نکات شامل ہیں۔
ان ذرائع میں ایک سینئر سفارت کار بھی شامل ہے، جس نے مذاکرات کی حساس نوعیت کے باعث نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر معلومات فراہم کیں۔یہ مذاکرات ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ایران میں مظاہرین کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے بعد امریکی افواج کو بحیرۂ عرب میں تعینات کرنے کے احکامات دیے، جس سے ممکنہ امریکی حملے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کے جوہری پروگرام کے علاوہ بیلسٹک میزائل، خطے میں نیٹ ورک کی حمایت اور ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی بات کرنا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی مذہبی قیادت عوام کی حقیقی نمائندہ نہیں اور عوام اور حکمرانوں کے درمیان واضح خلیج موجود ہے۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان 1980 سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں، تاہم ماضی میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط بحال کرنے کی متعدد کوششیں کی جا چکی ہیں۔
گزشتہ سال جون میں بھی مسقط میں مذاکرات ہوئے تھے، لیکن اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد یہ عمل تعطل کا شکار ہو گیا تھا، جبکہ بعد ازاں امریکا نے بھی ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

موضوعات : iranMuscatUnited States
ShareSend

متعلقہ خبریں

ایران پر ممکنہ حملوں کی تیاری، امریکا نے سعودی عرب اور قطر میں پیٹریاٹ میزائل نظام تعینات کردیئے
اہم ترین 3

ایران پر ممکنہ حملوں کی تیاری، امریکا نے سعودی عرب اور قطر میں پیٹریاٹ میزائل نظام تعینات کردیئے

2 اکتوبر , 2026
Marco Rubio orders Iranian delegation to leave the US.
تازہ ترین

مارکو روبیو کا ایرانی وفد کو امریکا چھوڑنے کا حکم

2 اکتوبر , 2026
Results for Nitin Yahoki hosting UAE will not be good, Mohsin Razai
تازہ ترین

نتین یاہوکی میزبانی کے یو اے ای کیلئے نتائج اچھے نہیں ہوں گے ،محسن رضائی

1 اکتوبر , 2026
Trump has become mired in a quagmire where he can neither negotiate nor wage war Mohsen Rezaei
تازہ ترین

ٹرمپ ایسی دلدل میں پھنس گئے جہاں مذاکرات کر سکتے ہیں نہ جنگ: محسن رضائی

30 ستمبر , 2026
Iran has imposed new sanctions on Iran and Russia.
تازہ ترین

امریکہ نے ایران اور روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں

30 ستمبر , 2026
Abbas Araghchi has received the US response to Iran's seven-day ceasefire plan.
تازہ ترین

ایران کے سات روزہ جنگ بندی منصوبے پر امریکا کا جواب عباس عراقچی کو مل گیا

30 ستمبر , 2026
اگلی خبر
خلیج فارس میں طاقت کا نیا توازن، ایران کا امریکی جہاز روک کر سخت پیغام

خلیج فارس میں طاقت کا نیا توازن، ایران کا امریکی جہاز روک کر سخت پیغام

یہ بھی پڑھیں

Pakistan-India cricket battle today at Asian Games

ایشین گیمز میں آج پاک بھارت کرکٹ جنگ

2 اکتوبر , 2026
ایران پر ممکنہ حملوں کی تیاری، امریکا نے سعودی عرب اور قطر میں پیٹریاٹ میزائل نظام تعینات کردیئے

ایران پر ممکنہ حملوں کی تیاری، امریکا نے سعودی عرب اور قطر میں پیٹریاٹ میزائل نظام تعینات کردیئے

2 اکتوبر , 2026
ایشین گیمز کرکٹ فائنل،بارش ہو گئی تو طلائی تمغہ کسے ملے گا؟

ایشین گیمز کرکٹ فائنل،بارش ہو گئی تو طلائی تمغہ کسے ملے گا؟

2 اکتوبر , 2026
سرحد پر بھارتی فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

سرحد پر بھارتی فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

2 اکتوبر , 2026
امریکی کمپنی ڈرائیورز کو 27 کروڑ 25 لاکھ ڈالر دینے پر تیار

امریکی کمپنی ڈرائیورز کو 27 کروڑ 25 لاکھ ڈالر دینے پر تیار

2 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔