پیر , 7 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ریٹائرمنٹ سے ریکارڈ تک۔ میسی کا ناقابل یقین سفر

2 مہینے پہلے
A A
From retirement to record. Messi's incredible journey
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) ایک وقت تھا جب لیونل میسی نے مایوسی کے عالم میں قومی ٹیم کو خیرباد کہہ دیا تھا، لیکن آج وہی میسی ورلڈ کپ کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ دس سال پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے میسی آج عالمی فٹبال کے بادشاہ بن چکے ہیں۔

سن 2016 میں کوپا امریکہ کے فائنل میں چلی کے ہاتھوں شکست اور پینلٹی ضائع کرنے کے بعد لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ ارجنٹینا مسلسل بڑے فائنلز ہار رہا تھا اور میسی شدید مایوسی کا شکار تھے۔

لیکن صرف دو ماہ بعد انھوں نے اپنا فیصلہ واپس لیا اور ایک نئی جدوجہد کا آغاز کیا۔ یہی فیصلہ بعد میں فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کم بیک میں تبدیل ہوا۔

آج 38 سالہ لیونل میسی نہ صرف عالمی چیمپیئن ارجنٹینا کی قیادت کر رہے ہیں بلکہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن چکے ہیں۔

آسٹریا کے خلاف میچ میں دو خوبصورت گول کرکے میسی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا اور ثابت کر دیا کہ عمر محض ایک عدد ہے۔

میسی اس ورلڈ کپ میں شاندار فارم میں ہیں۔ پہلے میچ میں ہیٹ ٹرک، دوسرے میں دو گول اور اب پوری دنیا کی نظریں ان کے اگلے میچ پر جمی ہوئی ہیں۔میسی نہ صرف گول اسکور کر رہے ہیں بلکہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ مواقع پیدا کرنے والے کھلاڑیوں میں بھی شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق میسی کی کامیابی کا راز صرف ان کی صلاحیت نہیں بلکہ غیر معمولی نظم و ضبط، سخت محنت، بہترین فٹنس اور کھیل سے بے پناہ محبت ہے۔

فرانس کے اسٹار اولیویئر جیرود اور انگلینڈ کے سابق کپتان وین رونی سمیت کئی سابق کھلاڑیوں کا ماننا ہے کہ میسی آج بھی دنیا کے بہترین فٹبالر ہیں۔

ایک طرف نوجوان سپر اسٹارز کائلین ایمباپے، ایرلنگ ہالینڈ اور وینیسیئس جونیئر اپنی شناخت بنانے میں مصروف ہیں، تو دوسری جانب میسی اب بھی سب سے بڑے اسٹیج پر حکمرانی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

میسی کی شاندار کارکردگی کا موازنہ ان کے دیرینہ حریف کرسٹیانو رونالڈو سے بھی کیا جا رہا ہے، جنہوں نے فٹبال کی تاریخ کی سب سے بڑی رقابت کو جنم دیا۔ ماہرین کے مطابق یہی مقابلہ دونوں لیجنڈز کو مسلسل نئی بلندیوں تک لے گیا۔

دس سال پہلے مایوسی کے عالم میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے لیونل میسی آج ایک بار پھر دنیا کو بتا رہے ہیں کہ عظیم کھلاڑی ہار نہیں مانتے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ کے عظیم ترین گول اسکورر بننے کے بعد اب ان کی نظریں ایک اور اعزاز، گولڈن بوٹ پر مرکوز ہیں، جبکہ شائقین یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا میسی کا جادو ابھی ختم نہیں ہوا؟

موضوعات : #messififafootball
ShareSend

متعلقہ خبریں

Crisis at FIFA deepens; UEFA President demands new leadership to restore confidence in the organization.
تازہ ترین

فیفا میں بحران سنگین، یوئیفا کا صدر فیفا سے اعتماد بحال کرنے کے لیے نئی قیادت کا مطالبہ

28 اگست , 2026
Cristiano Ronaldo hints at retirement; current season could be his last.
تازہ ترین

کرسٹیانو رونالڈو کا ریٹائرمنٹ کا عندیہ، رواں سیزن آخری ہو سکتا ہے

17 اگست , 2026
European football body threatens World Cup boycott over FIFA's privatization plan.
تازہ ترین

فیفا کے نجکاری منصوبے پر یورپی فٹبال تنظیم کی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی دھمکی

31 جولائی , 2026
Messi's decision to retire from international football
تازہ ترین

میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

24 جولائی , 2026
Spain tops world football rankings after winning FIFA World Cup
تازہ ترین

سپین فیفاورلڈکپ کا چیمپین بنتے ہی فٹبال کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر

22 جولائی , 2026
Messi teary-eyed after defeat in the 2026 FIFA World Cup final.
تازہ ترین

فیفاورلڈکپ2026 فائنل میں شکست پر میسی آبدیدہ

20 جولائی , 2026
اگلی خبر
Destruction from a devastating earthquake in Venezuela

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے تباہی

یہ بھی پڑھیں

Details released regarding the extraordinary performance of Russia's Su-57 fighter jet.

روس کے ایس یو 57جنگی طیارے کی غیر معمولی کارکردگی کی تفصیلات جاری

6 ستمبر , 2026
Forced displacement of Palestinians from Gaza unacceptable; eight Islamic nations, including Pakistan, deliver a categorical response to Israel.

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نامنظور، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو دوٹوک جواب

6 ستمبر , 2026
Pakistani scientist Dr. Hina Siddiqui elected Fellow of the Royal Society of Chemistry.

پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر حنا صدیقی رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کی فیلو منتخب

6 ستمبر , 2026
Poor internet connectivity in Gilgit-Baltistan hampers tourism and disaster response efforts.

گلگت بلتستان میں ناقص انٹرنیٹ رابطہ، سیاحت اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں مشکلات

6 ستمبر , 2026
Serhat Kılıç, the renowned actor from Kuruluş Osman, was found dead at home.

کورولوش عثمان کے معروف اداکار سرحات کیلیچ گھر میں مردہ پائے گئے

6 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔