ہفتہ , 10 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ مفت، گھر بیٹھے سہولت دستیاب

2 مہینے پہلے
A A
Free 'Proof of Life' certificate for pensioners; facility available at home.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر نادرا نے پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے مفت اجرا کی سہولت فراہم کر دی۔

پنشنرز اب گھر بیٹھے پاک آئی ڈی کے ذریعے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ موبائل ایپ استعمال نہ کرنے والے پنشنر کی جانب سے خاندان کا کوئی فرد بھی یہ سرٹیفکیٹ بنوا سکے گا۔یہ سہولت ملک بھر میں 5 ہزار ای سہولت فرنچائزز، 988 نادرا مراکز اور 500 یونین کونسلز میں بھی مفت دستیاب ہوگی۔ نادرا مراکز اور یونین کونسلز میں پنشنرز کو ترجیحی بنیادوں پر خدمات فراہم کی جائیں گی۔موبائل رجسٹریشن وین، بائیکر سروس اور مین پیک سروس کے ذریعے بھی پنشنرز کو پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

وزارت داخلہ، وزارت دفاع، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان اور ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کے اشتراک سے نادرا نے پنشنرز کے لیے نیشنل پنشنرز رجسٹر قائم کر دیا ہے۔نادرا کے مطابق نیشنل پنشنرز رجسٹر پنشنر کی شناخت اور پروف آف لائف کی ڈیجیٹل تصدیق کا مستند ذریعہ ہوگا۔ مجاز بینک اسی رجسٹر سے پنشنر کا پروف آف لائف اسٹیٹس براہ راست چیک کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا معائنہ

پنشنر کی وفات ڈیتھ نوٹیفکیشن ٹول یا سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم میں درج ہونے کی صورت میں متعلقہ پنشن کنٹرولر کو اطلاع مل جائے گی۔ اسی طرح ثانوی یا خاندانی پنشنرز کی عمر یا ازدواجی حیثیت میں تبدیلی سے بھی متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔پنشن جاری رکھنے، تبدیل کرنے یا بند کرنے کا فیصلہ متعلقہ مجاز پنشن اتھارٹی کرے گی۔

ڈیجیٹل تصدیق کے نظام سے پنشنرز کو بار بار ذاتی طور پر حاضر ہونے اور کاغذی تصدیق کے مراحل سے گزرنے کی ضرورت کم ہو جائے گی۔نادرا کے مطابق مستقبل میں دیگر سرکاری اور نجی اداروں کے پنشنرز کو بھی نیشنل پنشنرز رجسٹر میں شامل کیا جائے گا

موضوعات : #proofoflifecertificate
ShareSend

متعلقہ خبریں

Green property certificate declared mandatory
تازہ ترین

گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ ضروری قرار

2 جولائی , 2026
اگلی خبر
Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister announces filing of contempt of court petition against the government.

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات ،حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کا امکان

وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات ،حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کا امکان

10 اکتوبر , 2026
خیبرپختونخوا میں عملاً گورنر راج نافذ ہے، صرف اعلان باقی ہے: بیرسٹر گوہر

خیبرپختونخوا میں عملاً گورنر راج نافذ ہے، صرف اعلان باقی ہے: بیرسٹر گوہر

10 اکتوبر , 2026
پاکستان کا سعودی عرب کی سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعلان

پاکستان کا سعودی عرب کی سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعلان

10 اکتوبر , 2026
صدر،وزیراعظم کی ملاقات ،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا حتمی فیصلہ مؤخر

صدر،وزیراعظم کی ملاقات ،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا حتمی فیصلہ مؤخر

10 اکتوبر , 2026
Don't tell Abu, he will die, Laiba's last message

ابو کو مت بتانا مر جائیں گے ،لائبہ کا آخری میسج

10 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔