لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور میں کینال روڈ پر چنگ چی اور لوڈر رکشوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ،ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر ماڈل روڈز بشمول کینال روڈ پر داخلہ بند کیا گیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کریک ڈاؤن میں اب تک 05 ہزار 970 چنگ چی رکشوں جبکہ 13 ہزار 888 لوڈر رکشوں کےخلاف کارروائی کی گئی ۔ لوڈر رکشوں پر لوڈ سریے، لوہے کے پائپ دیگر ٹریفک کیلئے انتہائی خطرناک ہیں۔ لوڈر رکشے حادثہ کی صورت میں جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں
یہ بھی پڑھیں: لاہور کی اہم شاہراہ پر ناقص منصوبہ بندی کے باعث شدید ٹریفک جام
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کینال روڈ پر چنگ چی رکشے بے ہنگم ٹریفک اور سلوموونگ کا باعث بن رہے تھے، انسانی جانوں کے تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائےگا،۔ کینال روڈ پر لوڈر رکشوں کی بندش اور سخت کریک ڈاؤن کرنے سے کوئی مہلک و غیر مہلک حادثہ پیش نہیں آیا۔








