اتوار , 13 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان کے اوپر آگ کا گنبد

4 مہینے پہلے
A A
Dome of fire over Pakistan
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، لیکن ماہرین کے مطابق یہ صرف عام ہیٹ ویو نہیں۔سائنسدان خبردار کر رہے ہیں کہ ملک کے اوپر ایک خطرناک ہیٹ ڈوم قائم ہو چکا ہے، جو گرمی کو زمین کے قریب قید کیے ہوئے ہے۔آخر یہ ہیٹ ڈوم کیا ہے اور یہ پاکستان کو کس طرح متاثر کر رہا ہے؟ دیکھیے اس رپورٹ میں۔
پاکستان کے مختلف شہر اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔دن تو دن، رات کے وقت بھی گرمی اور حبس میں کمی نہیں آ رہی۔۔کھڑکیاں کھولنے پر بھی ٹھنڈی ہوا محسوس نہیں ہوتی، جبکہ بادل آ کر بھی بارش برسائے بغیر غائب ہو جاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس صورتحال کی بڑی وجہ ہیٹ ڈوم ایفیکٹ ہے۔عام حالات میں زمین سے گرم ہوا اوپر اٹھتی ہے، ٹھنڈی ہوتی ہے اور بادل بناتی ہے، لیکن جب فضا میں طاقتور ہائی پریشر سسٹم قائم ہو جائے تو گرم ہوا اوپر نہیں جا پاتی۔


یہ دباؤ ایک گنبد کی طرح کام کرتا ہے، جو گرمی کو زمین کے قریب قید رکھتا ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ بحیرۂ ہند کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت نے اس نظام کو مزید طاقت دی ہے۔جبکہ جیٹ اسٹریم، یعنی تیز رفتار فضائی ہوائیں، اس سال کمزور پڑ چکی ہیں، جس کی وجہ سے گرمی کا یہ دباؤ زیادہ دیر تک برقرار رہتا ہے۔
شمالی علاقوں میں گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جبکہ زرعی زمینوں میں نمی کم ہونے سے فصلیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔
ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ ہیٹ ویو کے دوران احتیاط نہ کرنے سے ہیٹ اسٹروک کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔لوگ زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں، دھوپ میں غیر ضروری نکلنے سے گریز کریں اور بچوں و بزرگوں کا خاص خیال رکھیں۔


اہرین شہریوں کو ہدایت کر رہے ہیں کہ دوپہر گیارہ بجے سے شام چار بجے تک دھوپ سے بچیں، ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں اور پانی کا استعمال زیادہ رکھیں۔
پاکستان اس وقت ایک سنگین ماحولیاتی چیلنج کا سامنا کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے اثرات آنے والے برسوں میں مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور سائنسی حقائق کو سمجھتے ہوئے خود کو محفوظ رکھا جائے۔

موضوعات : #heatdomehot
ShareSend

متعلقہ خبریں

Severe heat wave forecast from today to May 31
تازہ ترین

آج سے31 مئی کے دوران شدید گرمی کی پیش گوئی

25 مئی , 2026
The weather is still hot in most parts of the country today.
تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی گرم

4 مئی , 2026
Heat intensity increases in Punjab
تازہ ترین

پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ

2 مئی , 2026
اگلی خبر
Field Marshal meets with Iranian President, Foreign Minister, Speaker

فیلڈ مارشل کی ایرانی صدر ،وزیرخارجہ ،اسپیکر سے ملاقاتیں

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت

وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت

12 ستمبر , 2026
ٹیم نے بھرپور کوشش کی، تاہم مطلوبہ نتیجہ حاصل نہ ہوسکا،محمد عباس

ٹیم نے بھرپور کوشش کی، تاہم مطلوبہ نتیجہ حاصل نہ ہوسکا،محمد عباس

12 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک قرار دیدیا

سہیل آفریدی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک قرار دیدیا

12 ستمبر , 2026
پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

12 ستمبر , 2026
اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

12 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔