بدھ , 29 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایران میں خونریز احتجاج، ٹرمپ کی کھلی دھمکی، خطہ خطرے میں

4 مہینے پہلے
A A
ایران میں خونریز احتجاج، ٹرمپ کی کھلی دھمکی، خطہ خطرے میں
Share on Facebookwhatsapp

تہران: (پاک ترک نیوز)ایران میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں نے تشویشناک صورت اختیار کر لی ہے۔ انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملک بھر میں جاری پرتشدد مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔
امریکا میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس نیوز ایجنسی (HRANA) کا دعویٰ ہے کہ اب تک کم از کم 490 مظاہرین اور 48 سیکیورٹی اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ 10 ہزار 600 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ احتجاجی لہر 2022 کے بعد ایران میں سامنے آنے والے سب سے بڑے اور شدید مظاہرے تصور کیے جا رہے ہیں، جس نے عالمی برادری میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔
تاہم ایرانی حکومت نے تاحال ہلاکتوں کے سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے، جبکہ غیر ملکی میڈیا کو آزادانہ تصدیق میں مشکلات کا سامنا ہے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کے حق میں سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ اگر ایرانی سیکیورٹی فورسز نے طاقت کا استعمال بند نہ کیا تو امریکا خاموش تماشائی نہیں بنے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف ممکنہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی جا چکی ہے، جن میں محدود فوجی کارروائی، خفیہ سائبر آپریشنز، مزید اقتصادی پابندیاں اور حکومت مخالف عناصر کو آن لائن معاونت فراہم کرنے جیسے آپشنز شامل ہیں۔
ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ہمارے پاس انتہائی سخت فیصلے لینے کی صلاحیت موجود ہے۔
ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ ایرانی اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے میں ہیں، جبکہ ان کے بقول ایران کی قیادت نے ہفتے کے روز مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ان سے رابطہ کیا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔دوسری جانب ایران کا ردعمل نہایت جارحانہ رہا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی غلط قدم کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔قالیباف کا کہنا تھا کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو اسرائیل کے ساتھ ساتھ خطے میں موجود تمام امریکی فوجی اڈے اور بحری اثاثے ایران کے جائز اہداف ہوں گے۔

ShareSend

متعلقہ خبریں

The hidden secrets of the universe are beginning to be revealed, scientists are surprised
تازہ ترین

کائنات کے پوشیدہ راز کھلنے لگے ،سائنسدان حیران

29 اپریل , 2026
Gold Price Drops Further in Pakistan
تازہ ترین

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

29 اپریل , 2026
Oil prices to be re-determined on Friday, says PM
تازہ ترین

جمعہ کو تیل کی قیمتوں کا دوبارہ تعین کرنا ہے ،وزیراعظم

29 اپریل , 2026
Cabinet meeting reviews Pakistan's efforts to resolve Middle East conflict
تازہ ترین

کابینہ اجلاس ،مشرق وسطیٰ تنازع کے حل کیلئے پاکستانی کوششوں کا جائزہ

29 اپریل , 2026
Sri Lanka Cricket President Shami Silva resigns
تازہ ترین

سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا مستعفی

29 اپریل , 2026
Iran and America face each other again, is there going to be a new war
تازہ ترین

ایران ،امریکا پھر آمنے سامنے ،کیا نئی جنگ ہونے والی ہے؟

29 اپریل , 2026
اگلی خبر
تیسرا ٹی ٹونٹی : سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز برابر

تیسرا ٹی ٹونٹی : سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز برابر

یہ بھی پڑھیں

The hidden secrets of the universe are beginning to be revealed, scientists are surprised

کائنات کے پوشیدہ راز کھلنے لگے ،سائنسدان حیران

29 اپریل , 2026
Gold Price Drops Further in Pakistan

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

29 اپریل , 2026
Oil prices to be re-determined on Friday, says PM

جمعہ کو تیل کی قیمتوں کا دوبارہ تعین کرنا ہے ،وزیراعظم

29 اپریل , 2026
Cabinet meeting reviews Pakistan's efforts to resolve Middle East conflict

کابینہ اجلاس ،مشرق وسطیٰ تنازع کے حل کیلئے پاکستانی کوششوں کا جائزہ

29 اپریل , 2026
Sri Lanka Cricket President Shami Silva resigns

سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا مستعفی

29 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔