لیڈز ( پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز کا آغاز 112 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کرے گی۔
پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عبداللہ شفیق 61 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، جبکہ امام الحق نے 42 اور کپتان سلمان علی آغا نے 21 رنز بنائے۔پاکستان کے اذان اویس اور علی عثمان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جبکہ شان مسعود اور سعود شکیل 5،5 رنز بناسکے۔ محمد رضوان نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے پاکستان کے 5،5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا اعلان
انگلینڈ نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک 112 رنز بنائے تھے اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ انگلش ٹیم پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور سے 59 رنز پیچھے ہے۔












