لاہور( پاک ترک نیوز) اٹک سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی اور ضلع میں الیکٹرو بس سروس شروع کرنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ارکان اسمبلی نے کہا کہ عالمی معیار کی بس سروس میں خواتین، طلبہ اور بزرگ شہریوں کے لیے مفت سفر کی سہولت عوام کے لیے بڑی نعمت ہے۔ انہوں نے ماڈل ولیج منصوبے کو بھی انقلابی اقدام قرار دیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی طرز پر صاف پینے کے پانی کا منصوبہ بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔مریم نواز نے کہا کہ صفائی کے بعد ان کا عزم پنجاب کے تمام شہروں میں عوام کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوکین کوئین انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کیس، بھائی اور شریک ملزمہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جبکہ صاف پانی کی فراہمی کو بھی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا۔












