لاہور( پاک ترک نیوز) پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف 98 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 13 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پاکپتن سے بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے مبینہ خطرناک دہشت گرد واجد کو بھی گرفتار کیا گیا۔گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عثمان، نعیم، عبد المنان، واجد، اسامہ، عثمان، حسن اور بابر کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ایک دستی بم، 3 دیسی ساختہ بم، 12 ڈیٹونیٹرز اور 35 فٹ فیوز وائر برآمد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کیس کا عبوری چالان جمع
حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 13 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب بھر میں رواں ہفتے کے دوران 1595 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن میں 55 ہزار 416 افراد کو چیک کیا گیا۔کومبنگ آپریشنز کے دوران 52 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ محفوظ پنجاب کے ہدف کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔












