اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قائد حزب اختلاف سینیٹ و چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سے اپوزیشن چیمبر سینیٹ میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی رینکنگ،بلے بازوں میں ایشان کشن ،بولر میں راشد خان سرفہرست
فریقین نے موجودہ سیاسی حالات پر مشاورت کی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو کی۔ملاقات کے موقع پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے۔












