ہفتہ , 24 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سعودی عرب میں بلدیاتی خدمات کے لیے ڈرونز کا استعمال

10 مہینے پہلے
A A
سعودی عرب میں بلدیاتی خدمات کے لیے ڈرونز کا استعمال
Share on Facebookwhatsapp

ابہا: (پاک ترک نیوز)سعودی عرب کے عسیر ریجن میں ڈیجیٹل تبدیلی کے ایک بڑے اقدام کے تحت بلدیاتی خدمات کے لیے ڈرونز کے استعمال کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا پائلٹ پروگرام ہے۔
میئر عسیر عبداللہ الجالی نے بتایا کہ یہ پروگرام امارتِ عسیر نے وزارتِ بلدیات و ہاؤسنگ اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے شروع کیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں گذشتہ فروری سے ابہا اور خمیس مشیط میں اس کے آزمائشی آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ہمیں عسیر امارت میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ایک منفرد اور کامیاب منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، جو ڈرون آپریشنز کا پائلٹ پروگرام ہے اور مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ڈرونز مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے بغیر انسانی مداخلت کے کام کرتے ہیں۔ یہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، تعمیرات اور کھدائی میں خلاف ورزیوں کی نشاندہی، کچرا پھینکنے اور تجاوزات کا سراغ لگانے کے ساتھ ساتھ ہنگامی صورتحال کی بروقت نشاندہی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ جدید ٹیکنالوجی انتہائی تیزی اور درستگی کے ساتھ ٹوپوگرافک سروے بھی انجام دیتی ہے۔
میئر عسیر کے مطابق ڈرونز کے استعمال سے بلدیاتی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی، خدمات اور معاملات کی انجام دہی میں تیزی آئے گی، جن میں لائسنس کے اجرا اور نقشوں کی منظوری جیسے امور شامل ہیں، جبکہ نگرانی اور ریگولیٹری نظام بھی مضبوط ہو گا۔اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم نگرانی کے نظام کو مؤثر بنا سکتے ہیں، بصری بگاڑ کو کم کر سکتے ہیں، منصوبوں کے معیار کو بہتر بنا سکتے ہیں، شفافیت میں اضافہ اور غلطیوں میں کمی لا سکتے ہیں۔
عبداللہ الجالی نے مزید بتایا کہ حکام اس پروگرام کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر کام کر رہے ہیں، اور آئندہ مراحل میں شہریوں کی شکایات پر فوری ردِعمل، مرمت اور صفائی کے کاموں کی نگرانی جیسے مزید استعمالات بھی آزمائے جائیں گے۔ یہ تمام اقدامات عسیر ریجن میں بلدیاتی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی وسیع تر حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔

موضوعات : ABHAAsirSaudi Arabia
ShareSend

متعلقہ خبریں

برطانیہ کا سعودی عرب کے دفاع کے لیے لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
تازہ ترین

برطانیہ کا سعودی عرب کے دفاع کے لیے لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان

20 اکتوبر , 2026
Saudi Arabia's oil exports near second highest level since war began
تازہ ترین

سعودی عرب کی تیل برآمدات جنگ شروع ہونے کے بعد دوسری بلند ترین سطح کے قریب

20 اکتوبر , 2026
17 people killed and 333 injured in Houthi attacks on Saudi Arabian airports, says Saudi-led coalition forces.
تازہ ترین

سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حوثی حملوں میں 17 افراد جاں بحق، 333 زخمی ہوئے ،سعودی اتحادی فوج

16 اکتوبر , 2026
OIC strongly condemns Houthi attacks on Saudi Arabia.
تازہ ترین

او آئی سی کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت

13 اکتوبر , 2026
سعودی عرب کے ریاض ایئر پورٹ پر حملہ ،12افراد جاں بحق،309 زخمی
اہم ترین 2

سعودی عرب کے ریاض ایئر پورٹ پر حملہ ،12افراد جاں بحق،309 زخمی

11 اکتوبر , 2026
مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون بڑھانے کا فیصلہ

9 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
فرانس میں جاسوس بنانے والی یونیورسٹی، طلبہ کے نام تک پوشیدہ

فرانس میں جاسوس بنانے والی یونیورسٹی، طلبہ کے نام تک پوشیدہ

یہ بھی پڑھیں

لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی پر مبینہ تشدد کا کیس، گرفتار ملزم کی ضمانت ہو گئی

لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی پر مبینہ تشدد کا کیس، گرفتار ملزم کی ضمانت ہو گئی

24 اکتوبر , 2026
ویکسین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیاں، عمرہ زائرین کی ویکسینیشن بند، کراچی ایئرپورٹ سے کاؤنٹر بھی ختم

ویکسین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیاں، عمرہ زائرین کی ویکسینیشن بند، کراچی ایئرپورٹ سے کاؤنٹر بھی ختم

24 اکتوبر , 2026
غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا کیس، ملزم احمد تنویر عدالت سے زیر حراست، ڈیانا نے بے گناہ قرار دیدیا

غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا کیس، ملزم احمد تنویر عدالت سے زیر حراست، ڈیانا نے بے گناہ قرار دیدیا

24 اکتوبر , 2026
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ،قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر، کئی بڑے کھلاڑی باہر

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ،قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر، کئی بڑے کھلاڑی باہر

24 اکتوبر , 2026
لاہور جم خانہ کی تعمیرات کا منظور شدہ نقشہ کہاں ہے؟ پنجاب اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے ریکارڈ طلب کرلیا

لاہور جم خانہ کی تعمیرات کا منظور شدہ نقشہ کہاں ہے؟ پنجاب اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے ریکارڈ طلب کرلیا

24 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In