لاہور(پاک ترک نیوز ) فلم ٹی وی کے نامور اداکار شجاعت ہاشمی انتقال کر گئے،شجاعت ہاشمی کچھ عرصے سے علیل تھے اور زیر علاج تھے۔شجاعت ہاشمی نے 1970 کی دہائی میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا،،کئی دہائیوں تک شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے۔ڈرامہ سیریل وارث میں مولاداد کے کردار نے شجاعت ہاشمی کو گھر گھر مقبول بنا دیا۔۔شجاعت ہاشمی نے متعدد پنجابی اور اردو فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ فلم وڈا خان اور دو ضدی میں شجاعت ہاشمی کی اداکاری کو خوب سراہا گیا
،صدر آصف علی زرداری نےشجاعت ہاشمی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ، کہا ڈرامہ وارث میں شجاعت ہاشمی کی اداکاری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی شجاعت ہاشمی کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،کہاشجاعت ہاشمی نے اپنے فن سے کرداروں کو امر کر دیا۔






