لاہور ( پاک ترک نیوز )وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی محنت رنگ لے آئی-پنجاب پولیو سے پاک مستقبل کی دہلیز پر،تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے 19 اضلاع سے لیے گئے31 نمونے پولیو وائرس سے پاک ہو گئے ،عالمی ادارہ صحت نے تصدیق کر دی
لاہور، ملتان، فیصل آباد، اٹک، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، گجرات، جھنگ کے پولیو وائرس کے نمونے منفی دیئے گئے
خانیوال، میانوالی، اوکاڑہ، راجن پور، راولپنڈی، رحیم یار خان، ساہیوال، سرگودھا اور سیالکوٹ کے پولیو وائرس کے نمونے منفی ہوئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاالحمد للہ، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار انیس اضلاع سے حاصل کردہ پولیو ماحولیاتی سیمپلز منفی آگئے۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہائی رسک اضلاع سے پولیو ماحولیاتی سیمپل منفی آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں؟
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے محکمہ صحت، عالمی پارٹنرز اور پولیو خاتمے کی پوری ٹیم کو خصوصی شاباش دیتے ہوئے کہا ڈبلیو ایچ او اور عالمی پارٹنرز کے تعاون کو بھی سراہتے ہیں۔ہر یونین کونسل میں موجود پولیو ورکرز،والنٹیرز، سپروائزرز اور مانیٹرز اس کامیابی کے حقیقی ہیرو ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا پنجاب پولیو فری مستقبل کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب پہنچ چکا ہے۔پولیو وائرس کی گردش میں نمایاں کمی حکومت کی مؤثر حکمتِ عملی کا ثبوت ہے۔
مریم نواز شریف نے کہاہائی رسک سپاٹس میں پولیو کا خاتمہ مضبوط سیاسی عزم اور فول پروف مانیٹرنگ کی بڑی مثال ہے۔پولیو وائرس ہائی رسک یونین کونسلز، موبائل اور تارکین وطن آبادیوں تک رسائی کو یقینی بنایا۔
مریم نواز شریف نے کہاپنجاب کے ہر بچے سے مجھے پیارہے،ہر قسم کی معذوری سے بچانا میری اولین ترین ترجیح ہے۔منفی سیمپلز بڑی کامیابی سہی، لیکن مکمل خاتمے تک غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا جب تک آخری بچے کو تحفظ نہیں مل جاتا، پولیو کے خلاف ہماری جنگ مسلسل جاری رہے گی۔












