واشنگٹن (پاک ترک نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی تنصیبات کے معائنے کیلئے تیار ہے ،اگر تہران راضی نہ ہوتا تو مزید بات چیت ہی نہ ہوتی۔
ایک بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دوبارہ ناکہ بندی کی ضرورت پڑی تو امریکی بحری جہاز اپنی جگہ موجود ہیں۔ایسا نہیں لگتا کہ دوبارہ ناکہ بندی کی ضرورت پڑے گی۔
ٰیہ بھی پڑھیں: لبنان پر اسرائیلی حملے ،ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا بحال ایرانی اثاثے امریکا کے زیر کنٹرول بینک اکاؤنٹس میں رکھےجائیں گے۔












