لاڑکانہ ( پاک ترک نیوز) لاڑکانہ میں 15 سالہ خونی قبائلی دشمنی کا خاتمہ ہو گیا، سندھ پولیس نے تاریخ رقم کردی، جیہو اور دھانی قبائل کے28 افراد نے ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کردیا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہناہے ہتھیار ڈالنے والوں میں ہیڈ منی والے اشتہاری بھی شامل ہیں ۔ تمام ملزمان عدالتوں کا سامنا کریں گے۔،پندرہ سالہ دشمنی میں پچیس قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: معاہدے پر بطور گواہ دستخط کرنا جعلسازی کا ثبوت نہیں،لاہورہائیکورٹ
ضیاء الحسن لنجار نے کہا خونی تنازع کے باعث 2 ہزار ایکڑ زرعی زمین ویران اور 3 دیہات اجڑ گئے ، لاڑکانہ پولیس کی غیرجانبدار اور بلاامتیاز کارروائی دونوں قبائل کو صلح اور قانون کی راہ پر لے آئی۔۔
سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا امن قائم ہوگا تو ترقی آئے گی،ریاست کی رٹ ہر قیمت پر برقرار رکھی جائے گی۔








