راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) قلات میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں موجود 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کردیا گیا، جبکہ بھاری مقدار میں گولہ بارود اور آئی ای ڈیز بھی برآمد کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔












