کوئٹہ (پاک ترک نیوز )سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر رشتے داروں اور خیر خواہوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔
48 سالہ صادق سنجرانی مارچ 2018 سے مارچ 2024 تک چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر فائز رہے۔ وہ 39 سال کی عمر میں چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے اور اس عہدے پر فائز ہونے والے کم عمر ترین چیئرمین بنے۔
صادق سنجرانی کا تعلق بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے نوکنڈی سے ہے۔ انہوں نے 1998 اور 1999 کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی ٹیم کے کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں، جبکہ 2008 سے 2013 تک پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بھی کام کیا۔








