اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں وفاقی آئینی عدالت کا دو رکنی بینچ 29 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس علی باقر نجفی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔وفاقی آئینی عدالت نے مقدمے کے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی الویریز اینڈ مارسل کے وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال
جمعیت علمائے اسلام نے مخصوص نشست کے لیے صدف یاسمین کو نامزد کیا تھا، تاہم ان کے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہ ہونے کی صورت میں حنا بی بی کو رکن قومی اسمبلی منتخب ہونا تھا۔الیکشن کمیشن نے حنا بی بی کے بجائے صدف احسان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جسے جمعیت علمائے اسلام نے وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔












