ڈھاکہ ( پاک ترک نیوز )پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا ۔
بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گی ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دن ایک بج کر 15منٹ پر شروع ہو گا ۔
میزبان ملک بنگلہ دیش کو تین میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے،پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے تھی ۔
میزبان ٹیم نے ایک سو پندرہ رنز کا ہدف سولہویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا۔ تنزید حسن نے 67 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی ۔
سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 15مارچ کو کھیلا جائے گا ۔












