تہران ( پاک ترک نیوز) ایران کے امریکا کے ائر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہیم لنکن پر میزائل حملے جاری ہیں ۔
پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی بارش کر دی ۔۔ ،تل ابیب کے مرکز اور امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ۔
تل ابیب میں عمارت پر میزائل گرنے سے پچاس افراد زخمی ہو گئے۔ شمالی اسرائیل میں ایران کے میزائل حملے میں دس افراد زخمی ہوئے ۔ عراق میں ڈرون حملے میں ایک فرانسیسی فوجی ہلاک ،متعدد زخمی ہو گئے،فرانسیی صدر کا کہناہے ہمارے فوجیوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔
دوسری طرف اسرائیل کے ایران پر حملے جاری ہیں،اسرائیل نے تہران کے قریب نیوکلیئر پروگرام کی اہم سائٹس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ایران کے کئی شہر دھماکوں سے گونج اٹھے،ادھر ۔لبنان پر اسرائیلی حملے میں مزید آٹھ افراد شہید ، مجموعی تعداد 687 ہو گئی ،شہداء میں نوے سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔












