لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑا قدم اٹھا لیا فائیو جی صرف تیز انٹرنیٹ نہیں، یہ پاکستان کے ہر شعبے میں انقلاب لا سکتا ہے — لیکن ساتھ میں خطرات بھی کم نہیں! کیا پاکستان تیار ہے اس ڈیجیٹل طوفان کے لیے؟
فائیو جی کی بدولتآپ کا فون اب صرف فون نہیں، بلکہ سپر کمپیوٹر بن جائے گا ،، ڈرون، روبوٹ، اور خودکار کاریں: فائیو جی کے بعد ممکن یا خطرناک ہو گا،
پاکستان میں فائیو جی کی آمد سے کیا واقعی ہر چیز بدل جائے گی؟ جی ہاں ،،سپر تیز انٹرنیٹ فائیو جی کے بعد پاکستان میں موبائل ڈیٹا کی رفتار لاکھوں گنا بڑھ جائے گی، ویڈیوز اور فلمیں سیکنڈوں میں ڈاؤن لوڈ ہوں گی۔
فائیو جی کے ساتھ خودکار ٹریفک سسٹمز، بجلی اور پانی کے خودکار کنٹرول، اور اسمارٹ اسپتال ممکن ہوں گے۔ آن لائن گیمنگ اور ورچوئل رئیلٹی کے میدان میں پاکستان کے نوجوان عالمی سطح پر مقابلہ کر سکیں گے۔
ملک میں صنعتی انقلاب آئے گا۔فیکٹریاں اور مشینیں فائیو جی کے ذریعے ایک دوسرے سے ریل ٹائم رابطے میں رہیں گی، پیداواری صلاحیت میں زبردست اضافہ ہوگا۔
تعلیم اور فری لانسنگ میں بہتری آئے گی ،آن لائن تعلیم زیادہ مؤثر ہو جائے گی،فری لانسرز عالمی مارکیٹ سے بہتر طریقے سے جڑ سکیں گے،اپ ورک اور فائیور پر کام کرنا مزید آسان ہو جائے گا،،ای کامرس اور ڈیجیٹل سروسز میں اضافہ ہوگا،م اسٹارٹ اپس کو نئی راہیں ملیں گیڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام مزید مضبوط ہوگا۔
فائیو جی سے سائبر خطرات بھی بڑھیں گے ، ہیکرز اور ڈیجیٹل جرائم کی نئی شکلیں سامنے آسکتی ہیں، حکومت کو سائبر سیکیورٹی کے نئے قانون بنانے ہوں گے۔
فائیو جی کی شروعات کو ماہرین ملک کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دے رہے ہیں۔ پاکستان میں 5G کے آغاز سے نہ صرف انٹرنیٹ کی رفتار بڑھے گی بلکہ معیشت، تعلیم اور روزگار کے شعبوں میں بھی نمایاں تبدیلیاں متوقع ہیں۔
فائیو جی موبائل نیٹ ورک کی پانچویں نسل ہے، جو 4G کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیز رفتار، کم تاخیر اور زیادہ ڈیوائسز کو ایک ساتھ کنیکٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ صارفین کو نہ صرف تیز انٹرنیٹ ملے گا بلکہ کنیکٹیویٹی بھی زیادہ مستحکم ہوگی۔
فائیو صرف تیز انٹرنیٹ نہیں بلکہ ایک مکمل ڈیجیٹل انقلاب ہے جو پاکستان کو ٹیکنالوجی کے میدان میں نئی بلندیوں تک لے جا سکتا ہے، تاہم اس کے مکمل فوائد حاصل کرنے کے لیے وقت اور مضبوط انفراسٹرکچر کی ضرورت ہوگی۔








