ٹورنٹو (پاک ترک نیوز) ورلڈ کپ فٹبال میں ناک آؤٹ مرحلے کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، بیلجیئم نے سینیگال کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔بیلجیئم نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے کامیابی حاصل کی۔ انگلینڈ دو ایک سے فاتح رہا، کانگو ورلڈکپ سے باہر ہو گیا۔
ناروے کے کھلاڑیوں نے جیت پر منفرد انداز میں جشن کیا ہے فٹبال کے میدان میں چپو چلا دیئے، شائقین نے بھی اپنے کھلاڑیوں کا بھرپور ساتھ دیا اور کشتی کو اگلے مرحلے میں لے گئے، انوکھے انداز کے ساتھ خوب نعرے بھی بلند کئے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا ورلڈ فٹبال کے راؤنڈ آف 16 میں پہنچنے والی پہلی ٹیم
ادھر فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں میکسیکو کی 40 سال بعد رسائی کی خوشی ماتم میں بدل گئی، جشن کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 3 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔میکسیکو کی فتح پر دس لاکھ سے زائد افراد سڑؑکوں پر نکلے ،آتشبازی کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔مرنے والوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔












