تہران ( پاک ترک نیوز) امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے جاری ہیں ، تہران میں تین مقامات پر بمباری کی گئی ،کرج اور اصفہان شہر پر بھی حملے کیے گئے ۔۔امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرونز اور نیوی جہازوں کو نشانہ بنایا۔۔ایران کی طرف سے بھی جوابی کارروائی ہوئی ہے ۔
امریکہ اور برطانیہ کے مشترکہ فوجی اڈے ڈیگو گارشیا بیس پر بیلیسٹک میزائل داغ دیئے ، اسرائیل کے بن گوریان ایئر پورٹ پر میزائل حملے ، اسرائیلی ایئر فورس کے ری فیولنگ طیاروں کو نشانہ بنایا گیا،ایران سے داغا گیا میزائل اسرائیل میں ہدف پر گر گیا،اسرائیلی فوج کا کہناہے وسطیٰ اسرائیل میں میزائل گرنے کی رپورٹ ملی ہے ،ایران نے یو اے ای کے راس الخیمہ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی ۔عراق میں امریکی اڈے پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی\












