Thursday , 23 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Most important

پاکستان اور چین میں چھٹے سٹریٹجک مذاکرات آج، تعلقات کو نئی جہت ملنے کی توقع

11 months ago
A A
پاکستان اور چین میں چھٹے سٹریٹجک مذاکرات آج، تعلقات کو نئی جہت ملنے کی توقع
Share on FacebookWhatsApp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان آج چھٹے سٹریٹجک مذاکرات ہو رہے ہیں جن سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملنے کی توقع ہے۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی پاکستان کی وزارت خارجہ پہنچ گئے ہیں جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا ہے۔
یاد رہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، اس سے قبل وہ انڈیا کے دو روزہ دورے پر تھے، یہ اس سال میں چین کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے پاکستان کا پہلا دورہ ہے جسے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی دعوت پر اسلام آباد آنے والے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی آج چھٹے پاکستان چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کے تسلسل کا حصہ ہے، ملاقات میں ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے، اقتصادی و تجارتی تعلقات کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے بنیادی مفادات پر حمایت کے اعادے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اگرچہ اس دورے کا مقصد سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت ہے لیکن سفارتی ماہرین انڈیا اور پاکستان کی حالیہ جنگ کے تناظر میں اسے اہم گردان رہے ہیں، سٹریٹجک ڈائیلاگ میں سی پیک ٹو پر بھی بات چیت ہو گی کہ موجودہ منصوبے کی تکمیل کیسے ہو گی اور مزید کون سے نئے منصوبے شروع کیے جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ دفاعی معاملات پر بھی چین کے ساتھ قریبی تعاون رہا ہے اس پر بھی بات چیت کی توقع ہے، یہ دورہ پاکستان چین تعلقات کو نئی جہت دینے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و تعاون کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہو گا۔
گذشتہ برس مئی میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ بیجنگ میں پانچویں پاکستان-چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کی تھی۔
اس سے قبل چین کے وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی کے پولیٹ بیورو کے رکن وانگ ژی 18 سے 19 اگست تک بھارت کے دورے پر پہنچے اور کہا کہ چین اور بھارت کو درست سٹریٹجک فہم پیدا کرتے ہوئے ایک دوسرے کو حریف کے بجائے شراکت دار کے طور پر دیکھنا چاہئے۔
بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر نے کہا کہ ہماری بات چیت میں تجارت، یاترا، عوامی روابط، دریائی اعداد و شمار کی شراکت، سرحدی تجارت، رابطہ کاری اور دوطرفہ تبادلوں پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے، یہ گفتگو دونوں ممالک کے درمیان ایک مستحکم، تعمیری اور مستقبل بین تعلقات میں مدد دے گی۔

Tags: chinaindiaislamabadpakistan
ShareSend

Related Posts

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم
Pakistan

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 July , 2026
China's advanced Y-9 anti-submarine aircraft has been unveiled.
Latest

چین کا جدید آبدوز شکن طیارہ Y-9منظر عام پر آ گیا

22 July , 2026
We will not allow anyone to destroy peace in Balochistan Prime Minister
Latest

کسی کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیراعظم

22 July , 2026
The world acknowledges Pakistan's role as a mediator in the Iran-US conflict.
Latest

ایران امریکہ جنگ،پاکستان کے ثالثی کردار کی دنیا معترف

22 July , 2026
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئےروزانہ2ارب ڈالر درکار،ٹرمپ،ذمہ دار امریکہ ہے ،چین کا جواب
The 3 most important

آبنائے ہرمز کھولنے کیلئےروزانہ2ارب ڈالر درکار،ٹرمپ،ذمہ دار امریکہ ہے ،چین کا جواب

21 July , 2026
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے
Pakistan

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے

20 July , 2026
Next Post
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر شخصیت ، عالمی سطح پر نئی عزت ملی ، امریکی اخبار

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر شخصیت ، عالمی سطح پر نئی عزت ملی ، امریکی اخبار

Read this too

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 July , 2026
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 July , 2026
مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

22 July , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

22 July , 2026
China's advanced Y-9 anti-submarine aircraft has been unveiled.

چین کا جدید آبدوز شکن طیارہ Y-9منظر عام پر آ گیا

22 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

English
Urdu