اسلام آباد(پاک ترک نیوز )وزیراعظم شہباز شریف سے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کا ٹیلیفونک رابطہ،وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ہونے والے حملوں کی مذمت۔مشکل حالات میں کویت کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار ،وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔کویت کے ولی عہد نے وزیراعظم کی قیادت کو سراہا۔ولی عہد نے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کی،کویت ی عہد کویت کا حالات بہتر ہوتے ہی پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار ،وزیر اعظم نے کہا پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔












