تہران ( پاک ترک نیوز) کارگو جہاز پر ڈرون حملے کے جواب میں امریکا نے ایران پر فضائی حملہ کر دیا ،امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون اسٹوریج کے مقامات کو نشانہ بنایا۔
امریکی سینیٹ کام نے کہا ساحلی ریڈار تنصیبات حملوں کا ہدف بنیں ۔ تجارتی جہاز پر ایرانی حملہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔
پاسداران انقلاب نے جزیرہ سرک پر حملہ ناکام بنائے کا دعویٰ کرتے ہوئےکہا کہ خطے میں امریکی فوج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا،امریکا کے کسی بھی حملے کا اب زیادہ سخت جواب دیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی تحویل سے رہائی کے بعد ایرانی ٹینکر عملے کے 22ارکان ایرانی قونصل خانے کےحوالے
پاسداران انقلاب نے امریکا کے ساتھ براہ راست رابطے کا چینل قائم کرنے کی تردید کردی۔۔ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکا کے ساتھ براہ راست رابطے کی خبر جھوٹ ہے۔ آبنائے ہرمز ایران کی حدود ہے،امریکا کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔












