اسلام آباد (پاک ترک نیوز )دبئی سے اسلام آباد آنے والی غیرملکی پرواز کو فنی خرابی پر مسقط سے واپس موڑ کر ڈیڑھ گھنٹے بعد دبئی ایئرپورٹ پر باحفاظت اتار لیا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز ای کے 614 معمول کے مطابق دبئی سے اسلام اباد کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ روانگی کے 35 منٹ بعد گلف آف عمان پر طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔ اے ٹی سی کی ہدایت پر پائلٹ نے طیارے کو مسقط سے واپس موڑ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں آپریشن،مزید 4خارجی ہلاک ،تعداد 109ہو گئی
ذرئع کا کہنا ہے کہ بوئنگ 777 طیارے نے روانگی کے ڈیڑھ گھنٹے بعد دبئی ایئرپورٹ پر باحفاظت لینڈنگ کی۔حکام کے مطابق طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا جبکہ مسافروں کو دوسرے طیارے میں اسلام آباد روانہ کیا گیا۔اسلام آباد سے دبئی واپسی کی پرواز پی کے 615 کی روانگی میں بھی 6 گھنٹے تاخیر ہوئی۔










