لاہور (پاک ترک نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔متعلقہ حکام سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی گئی۔
مریم نواز نے حادثے میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا جبکہ زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کردی۔












