بشکیک ( پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی کرغزستان میں ملاقات ہوئی ہے ،ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔
ملاقات دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،امریکا ایران جنگ بندی کی کوششں پر بھی مشاورت کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے کرغزستان کے صدر سے ملاقات کی ،شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی ،ایس سی او کے 25 سال مکمل ہونے پر اسحاق ڈار کی رکن ممالک کو مبارکباد، تنظیم کے کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم ٹی ٹی پی افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گرد حملے کر رہی ہے،اسحاق ڈار
اسحاق ڈار نے 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے تمام رکن ممالک کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔












